پاکستان کوسٹ گارڈزکی اسمگلنگ کے خلاف گزشتہ 15دنوں کی کارروائیاں، بڑی مقدار میں منشیات بر آمد کر لی

جمعرات 31 مئی 2018 23:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 مئی2018ء) ملک دشمن عناصر کی طرف سے اندرونبیرون ملک اسمگلنگ کے بڑھتے ہوئے رجحان کو روکنے کے لیے پاکستان کوسٹ گارڈزنے اپنی ذمہ داری کے علاقوں میں گشت اور چیکنگ میں خاطر خواہ اضافہ کیا ہوا ہے۔پاکستان کوسٹ گارڈز نے گذشتہ 15دنوں کے دوران مختلف جگہوں پر کارروائیاں کرتے ہوئے درج ذیل اشیائ اور منشیات برآمد کیں۔

1۔ناکہ کھاری چیک پوسٹ (بلوچستان) چیکنگ کے دوران مختلف مسافر کوچز سی40کلوگرام حشیش اور 02کلوگرام افیون برآمد کی گئی اور09 اسمگرز کو گرفتار کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔2۔کراچی میں سپر ہائی وے کے قریب کوچ کی تلاشی کے دوران ایک مسافرسے 23.500کلو گرام حشیش برآمد کی گئی منشیات کو قبضہ میں لے کر گرفتار شخص سے مزید تفتیش جاری ہے۔

(جاری ہے)

3۔ مختلف گاڑیوں سے لاکھوںروپے مالیت کا سامان جس میں مختلف کمپنیوںکے موبائل فونز، مختلف گاڑیوںکے ٹائرز،غیر ملکی سگریٹ ،چھالیہ اور گٹکا شامل ہے۔

4۔پاک ایران بارڈر پر کارروائی کرتے ہوئی05تارکین وطن کو گرفتار کیا گیا یہ تمام پاکستانی شہری ہیں اور غیر قانونی طور پر ایران جانیکی کوشش کر رہے تھے۔تمام اسمگل کی جانے والی منشیات ، متفرق اشیائ اور 10اسمگلرز اور05تارکین وطن کو پاکستان کوسٹ گارڈز نے اپنی تحویل میںلے لیا ہے اور مزید قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔ پکڑی جانے والی منشیات ،متفرق اشیائ کی مالیت کروڑوں روپے ہے۔پاکستان کوسٹ گارڈز اس امر کا اعادہ کرتی ہے کہ مستقبل میںبھی اس طرح کی کاروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گی تا کہ وطنِ عزیز کو اس لعنت سے نجات دلائی جا سکے اور اس مقصد کے حصول کے لئے تمام دستیاب وسائل کو بھرپور طریقے سے بروئے کار لایا جائے گا۔