مسلم لیگ(ن) ہر پاکستانی کے دل کی آواز بن چکی ہے، علی اکبر گجر

جمعرات 31 مئی 2018 23:14

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر نے پارٹی کے دفتر واقع گلشن جمال کراچی میں چوہدری اعجاز باجوہ کی قیادت میں آئے ہوئے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے فعال اور متحرک کارکنوں کے ایک بڑے وفد کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ وفاق اور چاروں صوبوں میں آئندہ حکومتیں پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ہونگی قوم کی خدمت کی جو تاریخ میاں محمد نواز شریف کی سربراہی میں پاکستان مسلم لیگ(ن) نے رقم کی ہے اس کا مقابلہ کئی صدیوں تک پاکستان کی کوئی سیاسی جماعت نہیں کر سکے گی مثالی خدمات اور ملک کی ترقی کے شاندار منصوبوں کی بروقت تکمیل کی وجہ سے پاکستان مسلم لیگ(ن) ہر پاکستانی کے دل کی آواز بن چکی ہے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) آئندہ حکومت بنانے کے لئے بھرپور تیاری کے ساتھ انتخابی میدان میں اترے گی دھرتی کے لئے قائد نواز شریف کی خدمات پاکستان مسلم لیگ کی انتخابی کامیابی کی ضمانت بنیں گی