قریشی برادری کی خدمات کو پورا پاکستان تسلیم کرتا ہے قریشی برادری پاکستان کی خوشحالی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے،مصطفی کمال

جمعرات 31 مئی 2018 23:14

قریشی برادری کی خدمات کو پورا پاکستان تسلیم کرتا ہے قریشی برادری پاکستان ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 مئی2018ء) پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے قریشی برادری کی خدمات کو پورا پاکستان تسلیم کرتا ہے قریشی برادری پاکستان کی خوشحالی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے قریشی برادری فلاحی کاموں میں جو مثبت کردار ادا کر رہی ہے میں اسکو قدر کی نگا سے دیکھتا ہوں ہم اقتدار آنے کے بعد قریشی برادری کے ناصرف مسائل حل کریں گے بلکہ قریشی برادری کے شعبے کو صنعت کا درجہ دے کر اس شعبے کو ملک کی اہم صعنت میں تبدیل کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لیاقت آباد میں قریشی برادری کے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر ناظم اباد،کورنگی اورنگی ٹاون،جہانگیراباد،ملیر،شاہ فیصل،لائنزایریا،لانڈھی، بھینس کالونی،بکراپیڑی،عائشہ منزل،گلشن اقبال،نیوکراچی،سرجانی اور کراچی کے دیگر علاقوں کے قریشی برادری کے عہدیداروں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے قریشی برادری کے عہداروں کا زبردست عوامی اجتماع منعقد کرنے پہ انکا شکریہ ادا کیاانہوں نیکہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ قریشی برادری پاک سرزمین پارٹی کواپنی بھر پور حمایت کریں گی جبکہ چیئرمین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفی کمال کی لیاقت آباد 9 نمبر دورہ کیا وہاں موجود لوگوں سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کہا آپ لوگوں کی مدد سے آنے والے وقت غریبوں کا مسکنیوں کا ہے ہم چھ مہینے میں اس شہر کی روشنیاں واپس لائیں گے لیاقت آباد ہمارا مضبوط گڑھ ہے اور جس کے ساتھ لیاقت آباد ہوگیا یہ شہر اس کا ہوگا۔