مسلم لیگ فنگشنل کے سربراہ پیر پگاڑاسے اہم سیاسی رہنما?ں کی ملاقاتیں

ملکی موجودہ صورتحال ،سیاسی جماعتوں میں انتخابی اتحادکی حکمت عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا

جمعرات 31 مئی 2018 23:14

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ فنگشنل کے سربراہ پیرصبغت ا?شاہ راشدی(پیر پگاڑا)سے ملکی موجودہ صورتحال آئندہ انتخابات کے بارے میں ملاقات کرنے ،سیاسی جماعتوں میں انتخابی اتحادکی حکمت عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ملاقات میں سندھ کے سابق وزیراعلیٰ،فنگشنل مسلم لیگ کے مرکزی رہنما جسٹس ریٹائر ڈغوث علی شاہ،پیر صدرٴْالدین راشدی،سردارغوث بخش مہر بھی موجودتھے۔

جبکہ نظام مصطفی متحدہ محاذکی جانب سے ڈاکٹرحاجی محمدحنیف طیب،صاحبزادہ سید حامدسعید کاظمی،صاحبزادہ محمدزٴْبیر، ثروت اعجازقادری موجودتھے۔علاوہ ازیں حیدرآبادکے سابق رکن قومی اسمبلی مولانا محمد سیدعلی رضوی کے صاحبزادے سیدبرکات احمد رضوی بھی ملاقات میں موجودتھے۔

(جاری ہے)

ملاقات میں طے پایا کہ فنگشنل مسلم لیگ اورنظام مصطفی متحدہ محاذانتخابی میدان میں اٴْمیدواروں کولانے کے لئے مشترکہ حکمت عملی کے مطابق اگلے اقدامات کرے گی۔

پیر پگاڑانے کہاکہ کسی بھی سیاسی اتحادکے مقابلے میں ہم ایک دوسرے سے زیادہ قریب ہیں اس لئے کہ ملک میں امن چاہنے والے ،دہشت گردی کوختم کرنے کا عزم رکھنے والے اور عوام کوپیا ر،محبت ،اًخوت ایک دوسرے کی توقیر واحترام نبی کریم کی محبت اور غلامی ہمارامشترکہ نظریہ ہے۔سابق وفاقی وزیرپیٹرولیم ڈاکٹرحاجی حنیف طیب نے کہاکہ اس سلسلے میں مختصر وقفے کی ملاقاتیں بہت ضروری ہیں اور طویل عرصے سے پیران پگاڑاسے ہمارے اکابرین بھی ملتے رہے ہیں۔

ملاقات میں یہ بھی طے پایا کہ رمضان شریف میں ایک اور ملاقات کااہتمام کیاجائیگا۔صاحبزادہ حامد سعید کاظمی نے کہاکہ ضرورت اس امر کی ہے کہ انتخابی معرکے میں ایسے اٴْمید وارمیدان میں آئیں اوران کی کامیابی کے لئے مشترکہ جدوجہد کی جائے جو عوام کی فلاح وبہبودسے دلچسپی رکھتے ہو۔ان رہنماؤں میں اس بات پر بھی اتفاق پایاگیا کہ جو ملکی دولت،لوٹ کر باہر جمع کرائی گئی اس کو ملک میں لایا جاناچاہیے ،ماضی کی تمام حکومتوں نے اس سلسلے میں کوئی سنجیدہ کوشش نہیں کی۔

پیر صاحب پگاڑانے کہاکہ سیاست میں عدم برداشت گالم ،گلوچ اور ایک دوسرے کی توہین کرنے کا رواج گذشتہ پانچ سالوں میں زیادہ حدیں توڑچکا ہے۔اس سے پہلے بھی سیاست میں اختلاف رائے کے باوجو د ایک دوسرے کا احترام کرنے کا رواج تھا۔اس کی جگہ اسلحے کو میدان لایاگیا۔جس سے لاتعدادافراداپنی جانوں سے محروم ہوگئے۔پیر صاحب پگاڑانے صاحبزادہ حامد سعید کاظمی سے ملتان اور جنوبی پنجاب کے دوسرے علاقوں کی سیاسی صورتحال پربھی تبادلہ خیال کیا۔

صاحبزادہ محمدزبیر نے اس بات پرزوردیا کہ افہام وتفہیم ،پیا رومحبت کی اس فضا کو بہت تیزی سے پورے سندھ میں پھیلانے کی ضرورت ہے۔انجینئرثروت اعجازقادری نے کہاکہ ملک میں درپیش ،سیاسی اور معاشی بحرانوں کے خاتمہ اورتحفظ پاکستان ،عوام کی خوشحالی کیلئے ملک کی تمام سیاسی ،مذہبی جماعتوں کواتحادیکجہتی کا مظاہرہ کرناہوگا اس سلسلے میں نوجوان نسل بھرپورکرداراداکرنے کے لئے تیارہیں۔آخر میں پیر صاحب پگاڑانے کہاکہ اگلی میٹنگ کے جلدی بلانے کے سلسلے میں حاجی محمد حنیف طیب رابطے کا فریضہ سرانجام دینگے۔