نیب کراچی نے 70ایکڑ صنعتی زمین غیر قانونی طریقے سے رہائشی اور کمرشل کرنے ریفرنس میں ملوث 2سگے بھائیوں کو گرفتار کرلیا

جمعرات 31 مئی 2018 23:16

نیب کراچی نے 70ایکڑ صنعتی زمین غیر قانونی طریقے سے رہائشی اور کمرشل ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 مئی2018ء) قومی احتساب بیورو نیب کراچی نے 70ایکڑ صنعتی زمین غیر قانونی طریقے سے رہائشی اور کمرشل کرنے ریفرنس میں ملوث 2سگے بھائیوں کو گرفتار کرلیا نیب حکام کے مطابق ملزمان ابو بکر داؤد اور عبدالعزیز داؤد کو جمعرات کو سندھ ہائی کورٹ کے باہر سے اس وقت گرفتار کیا گیا جب عدالت عالیہ نے ملزمان کی عبوری ضمانت منسوخ کردی تھی گرفتار ملزمان کے ہمراہ شریک ملزم سابق سیکریٹری لینڈ یو ٹیلائزینشن کمشنر بے نظیر آباد غلام مصطفی پھول ضمانت منسوخ ہونے کے بعد عدالت سے فرار ہوگیا نیب حکام کے مطابق گرفتار ملزمان داؤد برادران نے غلام مصطفی پھول کے ساتھ ملکر سال 2011میں کورنگی کے علاقے میں واقع دیہہ پھی ہائی میں غیرقانونی طور پر رہائشی اور کمرشل کرائی تھی گرفتار ملزمان کو جمعہ کو احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔

#

متعلقہ عنوان :