دریائے سندھ میں پانی کی کمی برقرار،سکھر گڈو اور کوٹری بیراجوں پر روز بروز پانی کی کمی واقع ہونے لگی

جمعرات 31 مئی 2018 23:16

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 مئی2018ء) دریائے سندھ میں پانی کی کمی برقرار, سکھر گڈو اور کوٹری بیراجوں پر روز بروز پانی کی کمی واقع ہونے لگی, نہروں میں پانی کی فراہمی متاثر, تفصیلات کے مطابق دریائے سندھ میں پانی کی کمی کا سلسلہ برقرار ہے اور دریائے سندھ میں تینوں بیراجوں کے مقام پانی کی قلت روز بروز بڑھتی جارہی ہے اس وقت گڈو بیراج پر اکیاون, سکھر بیراج پر چھیالیس اور کوٹری بیراج پر 72 فیصد پانی کی قلت ہے جس کی وجہ سے ان تینوں بیراجوں سے نکل کر سندھ کی لاکھوں ایکڑ ایراضی کو سیراب کرنے والی نہروں میں بھی پانی کی فراہمی شدید متاثر ہے اور کئی نہروں میں تو پانی نہ ہونے کی وجہ سے ریت اڑ رہی ہے جس کی وجہ سے سندھ کے کاشتکار اور آبادگار سخت پریشانی کا شکار ہیں اور فصلوں کی کاشت بھی شدید متاثر ہے اس سلسلے میں ذرائع آبپاشی کے مطابق اگر ملک میں بارشیں نہ ہوئیں تو پانی کی کمی کا یہ سلسلہ مزید شدت اختیار کرتا جائے گا جون میں بھی اس کی بہتری کا کوئی امکان نظر نہیں آتا آبپاشی ذرائع کے مطابق گذشتہ سال اس وقت اسکردو پر درجہ حرارت انتیس سینٹی گریڈ تھا جو اس سال بائیس سینٹی گریڈ ہے جس کی وجہ سے گلیشیئر نہیں پگھل رہے ہیں اور دریاؤں میں پانی نہیں آرہا ہے جبکہ ڈیموں میں بھی پانی کی سطح بتدریج کم ہورہی ہے۔

متعلقہ عنوان :