انڈونیشیا میں پھانسی کا منتظر پاکستانی قیدی ذوالفقار علی دم توڑ گیا

وہ جگر کے سرطان میں مبتلا او رگزشتہ کئی ماہ سے جکارتہ کے ہسپتال میں زیر علاج تھا ، صدر اور وزیراعظم نے انڈونیشیا کے صدر سے ذوالفقار کی رہائی کے لئے رحم کی اپیل بھی کی تھی

جمعرات 31 مئی 2018 23:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 مئی2018ء) انڈونیشیا میں پھانسی کا منتظر پاکستانی قیدی ذوالفقار علی دم توڑ گیا وہ گزشتہ کئی ماہ سے جکارتہ کے اسپتال میں زیر علاج تھا ، 2016میں ذوالفقار علی کو جگر کا سرطان لاحق ہوگیا ، صدر ممنون حسین اور وزیراعظم نے انڈونیشیا کے صدر سے ذوالفقار علی کی رہائی کے لئے رحم کی اپیل کی تھی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق انڈونیشیا میں پھانسی کا منتظر پاکستانی قیدی ذوالفقار علی دم توڑ گیا ، ذوالفقار علی گزشتہ کئی ماہ سے جکارتہ کے اسپتال میں زیر علاج تھا ، ذوالفقار علی کو 2004میں پولیس نے گرفتار کیا اور 2005میں عدالت سے سزا ہوئی ، انڈونیشیا کی سپریم کورٹ نے ذوالفقار علی کی اپیل 2008میں مسترد کردی تھی ، 2016میں ذوالفقار علی کو جگر کا سرطان لاحق ہوگیا ۔

صدر ممنون حسین اور وزیراعظم نے انڈونیشیا کے صدر سے ذوالفقار علی کی رہائی کے لئے رحم کی اپیل کی تھی ۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی سفارتخانہ میت کی پاکستان روانگی کے لئے غمزدہ خاندان سے رابطے میں ہے ۔