چلو چلو جاپان چلو، 2025تک5لاکھ غیر ملکیوں کو ملازمتیں فراہم کی جائیں گی

ملازمتوں کا فیصلہ زرعی اور تعمیراتی شعبوں میں افرادی قوت کی کمی کے باعث کیا گیا،وزیر اعظم

جمعرات مئی 23:20

ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 مئی2018ء) جاپان2025 تک 5 لاکھ غیر ملکیوں کو ملازمتیں دے گا،ملازمتوں کا فیصلہ زرعی اور تعمیراتی شعبوں میں افرادی قوت کی کمی کے باعث کیا گیا،غیر ملکی جاپان میں کام کے لئی5 سال اقامت اختیار کر سکیں گے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جاپان2025 تک 5 لاکھ غیر ملکیوں کو ملازمتیں دے گا جس کا فیصلہ زرعی اور تعمیراتی شعبوں میں افرادی قوت کی کمی کے باعث کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم شینزو آبے کی نئی اقتصادی پالیسیوں میں شامل اس فیصلے کو اب موسم خزاں میں منظوری کیلیے پارلیمان میں پیش کیا جائے گا۔ اس فیصلے کی رو سے ، زراعت ، تعمیرات،صحت اور جہاز سازی جیسے شعبوں میں کام کرنے والے غیر ملکی جاپان میں 5 سال اقامت اختیار کر سکیں گے۔ 2008میں جاپان میں 4 لاکھ 80 ہزار غیر ملکی برسر روزگار تھے جن کی گزشتہ سال تعداد 12 ملین تک پہنچ چکی تھی ۔

متعلقہ عنوان :