ایرانی مہاجرکی سیاسی پناہ کی درخواست مسترد ہونے پر آگ لگا کر خود سوزی کی کوشش ک

جمعرات 31 مئی 2018 23:20

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 مئی2018ء) ایرانی مہاجرنے سیاسی پناہ کی درخواست مسترد ہونے پر خود سوزی کی کوشش کیہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمنی کے جنوب مغربی شہر گوئپنگن میں سیاسی پناہ نہ ملنے پر ایک ایرانی مہاجر نے خود کو آگ لگا لی۔ 35 سالہ شخص نے ایک مقامی انتظامی دفتر کی گیلری میں خود کو آگ لگائی۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق اس کا بظاہر مقصد خودکشی کی کوشش تھی۔ پولیس کے مطابق یہ شخص ہاتھ میں وہ نوٹیفکیشن پکڑے ہوئے تھا جس میں اسے آگاہ کیا گیا تھا کہ اس کی سیاسی پناہ کی درخواست رد کر دی گئی ہے۔ اس نے وہاں کام کرنیوالی 2 خواتین سے مدد کی درخواست کی اور پھر اپنے بیگ سے 2 بوتلیں نکال کر خود پر انڈیلیں اور آگ لگا لی۔ اس شخص کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :