بھارت، ایئر ہوسٹس کا سینئر آفیسر پر ہراسگی کا الزام

غیر جانبدارانہ تحقیقات کے لئے کمیٹی کی تشکیل کا مطالبہ،رندہ صفت آفیسر کا نام کمیٹی کے سامنے پیش کروں گی،ایئر ہوسٹس

جمعرات 31 مئی 2018 23:20

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 مئی2018ء) ایئر انڈیا کی ایئرہوسٹس نے مرکزی وزیر ہوابازی سریش پربھو سے تحریری شکایت کرتے ہوئے اپنے سینئر آفیسر پر ہراسگی کا الزام عائد کیا ہے،ائیر ہوسٹس نے غیر جانبدارانہ تحقیقات کے لئے کمیٹی کی تشکیل کا مطالبہ کر دیا،درندہ صفت آفیسر کا نام کمیٹی کے سامنے پیش کروں گی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ایئر انڈیا کی ایئرہوسٹس نے اپنے سینیئر افسر پر ہراساں کرنے کا الزام لگاتے ہوئے مرکزی وزیر ہوابازی سریش پربھو سے تحریری شکایت کی۔

ایئر ہوسٹس نے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر ہوابازی کو شکایت نامہ ارسال کرکے مطالبہ کیا کہ معاملے کی تحقیقات کیلئے غیر جانبدارانہ کمیٹی تشکیل دی جائے۔ پربھو نے ایئر انڈیا کے سی ایم ڈی کو فورا اس سلسلے میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی۔

(جاری ہے)

ایئر ہوسٹس نے الزام لگایا کہ سینیئر ایگزیکٹو گزشتہ 6سال سے ہراساں کررہا ہے اور ایئر انڈیا کی دیگر خاتون ملازمین کے ساتھ غیر انسانی سلوک کرتا ہے۔بدزبانی اورغیر اخلاقی حرکتوں سے باز نہیں آتا۔ایئر ہوسٹس نے الزام لگایا کہ اعلی افسر نے صنفی استحصال کیا ، جذبات پامال کئے اور حقوق سے محروم رکھا۔ ایئر ہوسٹس نے کہا کہ یہ سینیئر افسر درندہ صفت انسان ہے۔ اس کا نام وزیر ہوا بازی کے سامنے ظاہر کرونگی۔

متعلقہ عنوان :