سعودی عرب، 100نیپالی باشندے حلق بگوش اسلام ہو گئے

جمعرات مئی 23:20

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 مئی2018ء) سعودی دارالحکومت میں 100نیپالی باشندے حلق بگوش اسلام ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسلام می قبول کرنے کی رفتار میں دن بہ دن دوسرے مذاہب کی نسبت تیزی آ رہی ہے۔ لوگ دوسرے مذاہب کو چھوڑ کر اسلامی تعلیمات سیکھ رہے ہیں اور حلقہ بگوش اسلام ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

سعودی دارالحکومت ریاض کی ایک کمپنی کے 100نیپالی کارکنان نے اجتماعی طور پر حلقہ بگوش اسلام ہونے کا اعلان کردیا۔ دعو سینٹرکے ڈائریکٹر شیخ فواد الرشید نے بتایا کہ اب تک ہمارے یہاں اتنی بڑی تعداد میں اجتماعی طور پر کبھی بھی غیر مسلم حلقہ بگوش اسلام نہیں ہوئے۔ دعو سینٹر میں 17مبلغ کام کررہے ہیں جو عالمی زبانوں کے ماہر ہیں۔

متعلقہ عنوان :