ڈپٹی کمشنر آغانبیل اختر اور میجر رسالدار شیر محمد کی جانب سے لیویز کمانڈو میں عید کپڑے تقسیم

ڈی جی لیویز کی جانب سے 120جوانوں میں بہترین کارکردگی پر تقسیم تقریب اسناد کا انعقاد

جمعرات 31 مئی 2018 23:20

کوہلو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 مئی2018ء) کوہلو ڈپٹی کمشنر آغانبیل اختر اور میجر رسالدار شیر محمد کی جانب سے لیویز کمانڈو میں عید کپڑے تقسیم اور 2017میں بہترین کارکردگی پر ڈی جی لیویز کی جانب سے 120جوانوں میں بہترین کارکردگی پر اسناد تقسیم کی تقریب لیویز لائن میں منعقدہوا۔

(جاری ہے)

لیویز کے بہادر جوانوں 100لیویز کمانڈو میں عید کپڑے ڈپٹی کمشنر آغا نبیل اختر اور میجر رسالدارشیر محمد کی جانب سے تقسیم کی تقریب لیویز لائن میں منعقد ہوئی جہاں 100 لیویز کمانڈو میں ڈپٹی کمشنر آغا نبیل اختر اور میجر رسالدار شیرمحمد کی جانب عید کپڑے تقسیم کئے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ممتاز علی مری،تحصیلدار عبدالصمد مری،رسالدار ظریف،دفعہ دار بختیار،سید کریم شاہ سمیت سرکاری آفیسران اور لیویز کے بہادر جوان موجود تھے اس موقع پر ڈی جی لیویز کی جانب سے 120بہادر جوانوں میں بہترین کارکردگی پر تعریفی اسناد سے نوازا ہے جس میں ڈپٹی کمشنر کوہلو اور اسسٹنٹ کمشنر ممتاز علی مری،تحصیلدار عبدالصمد مری نے سند اور عید کپڑے تقسیم کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :