میر چاکررند یونیورسٹی بل کا اسمبلی سے پاس ہونا خوش آئند ہے ،سلیم الحق یار و دیگر

جمعرات مئی 23:22

چاغی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 مئی2018ء) میر چاکررند یونیورسٹی بل کا اسمبلی سے پاس ہونا خوش آئند ہے پی ایس ایف کے جنرل سیکرٹری سنگت ہوت تحصیل دالبندین جنرل سلیم الحق یارمحمد زئی سینئر نائب صدر عبداللہ کشانی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے صوبائی وزیرداخلہ میر سرفراز بگٹی میر خالد لانگو اوراس کے دیگر صوبائی وزراء دوستوں کی طرف سے میر چاکر رند یونیورسٹی کے بل پاس ہونے پر ہم صوبائی وزیرداخلہ میر سرفراز بگٹی میر خالد لانگو اوراس کے دیگر صوبائی وزراء دوستوں کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں کیونکہ یہ بل پاس ہونا بلوچستان میں تعلیمی بہتری کی جانب ایک مثبت اقدام قراردیتے ہوئے کہا نام نہاد لسانیت پرست جماعت کا واویلا کرنا سمجھ سے بالا تر ہے ایسے کئی مثال موجود ہے کہ ایک تاریخی ومثالی شخصیات کے نام رکھیں ہیں انہوں نے کہا چاکر رند ایک تاریخ کا حصہ ہے ان کو نہ مانا بلوچستان کے عوام کے ساتھ نا انصافی ہے ہم اس اقدام پر صوبائی حکومت کا تہہ دل سے ممنون ہے انہوں نے یونیورسٹی کا نام عظیم شخصیت بلوچ قومی ہیرو کے نام پر رکھ کر بل پاس کرنے میں کلیدی کرداراداکرکے مثالی رواداری کاثبوت دیتے ہوئے تعلیمی میدان میں بلوچستان کو مزید ترقی دینے کی کوشش کی ہے۔