دالبندین کے سینئر استاد محمد زمان بلوچ نے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کا چارچ سنبھال لیا

جمعرات 31 مئی 2018 23:22

چاغی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 مئی2018ء) دالبندین کے ممتاز و سینئر استاد محمد زمان بلوچ نے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کا چارچ سنبھال لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دالبندین کے سینئر استاد محمد زمان بلوچ نے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کا چارچ سنبھال لیا انہوں باقاعدہ ایجوکیشن آفس میں آکر کام شروع کردیا اس موقع پر ہیڈ ماسٹر حاجی عبدالباری نوتیزئی اسسٹنٹ ڈپٹی آفیسر ٹکری عبدالمنان جمالدینی ایل سی حاجی محمد طارق ایل سی حاجی خدا بخش محمد حسنی عبدلرشید محمد یعقوب جے وی ٹی اور ای آئی ایم ایس کے انچارج الطاف حسین ادیگر موجود تھے اور سینئر استاد ماسٹر صاحب داد کشانی محمد ایوب سنجرانی محمد اعظم کشانی شوکت دورانی و دیگر نے دالبندین کے ممتازو سینئر استاد محمدزمان کو ضلع چاغی کے ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر کا انچارج دینے پر خوشی کا اظہار کیا ہے کہ وہ ایک ایماندار وایک مخلص استاد ہے اور ان کی بدولت ضلع چاغی کے اکثر نوجوانوں نے پڑھ کر ایک مقام پر پہنچادیا ہے انہوں نے ایجوکیشن کے بالا حکام کابھی شکریہ ادا کیا ہے انہوں ایک ایماندار و ایک مخلص ایجوکیشن آفیسر کو ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر کا چارج دئے کر ضلع چاغی کے عوام کا دل جیت لیا اور ان کی چارچ سنبھالنے سے تعلیم کا معیار بلند ہوگا۔