ماہ رمضان میں تاجر برادری گرانفروشی ، زخیرہ اندوزی ناقص اشیاء کی خرید وفروخت سے اجتناب کرے،ڈپٹی کمشنر کو ئٹہ

جمعرات 31 مئی 2018 23:22

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن (ر)فرخ عتیق نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے احترام میں تاجر برداری گرانفروشی ،منافع خوری ،زخیرہ اندوزی اور ملاوٹ شدہ اشیاء خوردونوش کی خرید وفروخت سے اجتناب کرے ،سرکاری ریٹ پر عملدرآمد کو یقینی بناتے ہوئے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کیلئے انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کریں ،اس کے علاوہ سحر اور افطار ،نمازتراویح اور جمعتہ المبارک کے اجتماعات کیلئے سیکیورٹی کے فل پروف انتظامات کئے گئے ہیں،ماہ مبارک میں احترام رمضان آرڈینس کی خلاف ورزی کرنے اور مہنگے داموں اشیاء خوردونوش فروخت کرنے والوں کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی انتظامیہ کے آفسران اور پرائس کنٹرول کمیٹیوں کے ممبران سے ملاقات کرتے ہوے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چیف سیکرٹری اور کمشنر کوئٹہ ڈویژن کی خصوصی ہدایت پر ماہ صیام میں شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کیلئے بھرپور اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ، عوام کو مقدس ماہ میں منافع خوروں ،گرانفروشی اور ملاوٹ کرنے والوں کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑ سکتے ۔

انہوں نے کہا کیمیکل شدہ دودھ اور اسمگل شدہ خشک دودھ فروخت کرنے والوں کیخلاف کاروائی کو مزید وسعت دی جائے گی ،پرائس کنٹرول کمیٹی شہر کے مختلف علاقوں میں اشیاء خورد ونوش کی قیمتوں پرائس لسٹ اور قیمتوں میں چیک انڈ بیلنس رکھنے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں کررہی ہے۔ان کارروائیوں متعین کردہ نرخوں سے زیادہ قیمت پر اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی میں گرفتار یاں اور جرمانوں کے عالوہ دکانیں بھی سیل کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کے شہریوںکو ذخیرہ اندوزوں اور گرانفروشوں کے ر رحم وکرم پر نہیں چھوڑ سکے اس سلسلے میں کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ناہوں نے کہا کہ افطاری اور رش کے اوقات میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے ہے۔انہوں نے کہا کہ نماز تراویح اور جمعتہ المبارک کے اجتماعات کیلئے شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کی خاطر پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ملکر جامعہ سیکورٹی پلان پر سختی سے عمل درآمد کیا جارہا ہے۔انہوں نے پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو اپنی کارروائیواں مزید موثر اور تیز کرنے کی بھی ہدایت کی۔