انسانیت کی خدمت کرکے دلی سکون ملتا ہے،گل ناز محمود

جمعرات 31 مئی 2018 23:22

سبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 مئی2018ء) گلوبل ایکس آرگنائزیشن کی چیئر پرسن گل ناز محمود نے کہا ہے کہ انسانیت کی خدمت کرکے دلی سکون ملتا ہے ،یتیم غریب بچوں کو گل بل ایکس آرگنائزیشن مفت تعلیم کی سہولت فراہم کرکے انسانیت کی خدمت کا تسلسل برقرار رکھے گی مستحق افراد کو ماہ رمضان میں ریلیف فراہم کرکے ان کی خدمت کرنے کی خواہش مند ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلوبل ایکس آرگنائزیشن کی جانب سے افطار پارٹی کی پروقار تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر خالد محمود ، سعید احمد ، ڈاکٹر ناصر انصار ، سوپرا رضوان ، حسن محمد ، جنید محمد ،طارق انجم، میڈیا کوآرڈی نیٹر رانا قربان علی سمیت دیگر عہدیداروں کارکناں رضارکاروں سمیت مسکن غرباء افراد نے شرکت کی پروقار تقریب سے گلوبل ایکس آرگنائزیشن کی چیئر پرسن گل ناز محمود ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گل بل ایکس آرگنائزیشن معاشرے کے تباہ لوگوں کی فلاح وبہبود انسانیت کی بلا رنگ ونسل خدمت پر یقین رکھتے ہوئے لوگوں کی مدد کیلئے بنائی گئی ہے جس کو مقصد بے سہارا افراد کی مالی مدد کرنے کے ساتھ ساتھ یتیم بے سہارا بچوں کو مفت تعلیم کی فراہمی ہے اسی مقصد کو مدنظر رکھتے ہوئے یتیم بے سہار اغریب بچوں وبچیوں کی تعلیم کے حوالے سے خصوصی اقدامات اٹھائے ہیں تاکہ یتیم بے بھی تعلیم کے میدانوں میں کسی سے پیچھے نہ رہ سکیں انہوں نے کہا کہ ایک اسکول میں بچوں کو مفت تعلیم دی جارہی ہیں اگر کوئی بچہ تعلیم حاصل کرنے کا خواہش مند ہین تو وہ ہمارے پاس آئے ہم اس کو مفت تعلیم فراہم کریں گے اور تمام اخرجات بھی برادشت کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انسانیت کی خدمت کرکے دلی سکوں ملتا ہے آپ سب اس کار خیر میں بڑ ھ چڑھ کر حصہ لیں مجھے یقین ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کی کام بھی اسی طرح کرے گا انہوں نے کہا کہ آپ کا جوش وجذبہ دیکھ کر خوشی ہوئی مجھے امید ہے کہ آپ سب اسی جوش وجذبے کے ساتھ مل جل کر کام کریں گے اور انسانیت کی خدمت کاتسلسل برقرار رکھیں گے انہوں نے کہا ماہ رمضا ن مبارک کے بابرکت ماہ میں لوگوں کی مدد کرنی چاہیے۔

متعلقہ عنوان :