سبی ، عالمی یوم تمباکو نوشی کے حوالے سے سیگریٹ نوشی کے نقصانات اور ان سے بچاؤ کیلئے سیمینار کا اہتمام

جمعرات 31 مئی 2018 23:22

سبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 مئی2018ء) سبی عالمی یوم تمباکو نوشی کے حوالے سے سیگریٹ نوشی کے نقصانات اور ان سے بچاؤ کیلئے سیمینار کا اہتمام کیا گیا ، جس میں شفا انٹر نیشنل ہسپتال اسلام آباد کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر منظور الحق قاضی ، چیف آپریٹنگ آفیسر عزیز احمد خان ، میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد سلیم ، منیجر میڈیا کوآرڈی نیٹر عظمت اللہ قریشی، اسسٹنٹ منیجر میڈیا کوآرڈی نیٹر فائزہ اقبال اعوان سمیت ڈاکٹر ز ،نرسز ،پری میڈیکل سٹاف ،طلباء طلبات اور جڑواں شہروں سے تعلق رکھنے والے دیگر افراد کی بڑی تعداد میں شرکت کی آگہی تقریب میںطبی ماہرین سے تمباکو نوشی کے نقصانات کے متعلق رائے لی ۔

آگہی تقریب میں شرکاء کو ڈاکٹر یوسف حسن (ماہر امراض قلب )ڈاکٹر آفتاب اختر (ماہر امراض سینہ ) نے تفصیلی آگہی فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ ایک تحقیق کے مطابق پوری دنیا میں ہر سال 70لاکھ افراد تمباکو نوشی کی وجہ سے وفات پا جاتے ہیں جن میں سے 9لاکھ افراد ایسے ہیں جو خود سگریٹ نوشی نہیں کرتے بلکہ سگریٹ کے دھو یںکی وجہ سے صحت کے شدید مسائل کا شکار ہوتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہنا تھا کہ تمباکو نوشی کرنے والے 80 فیصدافراد کا تعلق کم آمدنی اور پسماندہ خطوں سے ہوتا ہے جہاں سگریٹ نوشی سے پیدا ہونے والی بہت سی بیماریاں پائی جاتی ہے مقررین نے بتایا کہ سگریٹ نوشی مردوں میں 90فیصد اور خواتین میں 80 فیصدتک پھیپھڑوں کے کینسر کا سبب بنتی ہے ۔تمباکو نوشی میں 4000زہریلے کیمیکل موجود ہوتے جن میں سے 250انسانی صحت کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں اور جبکہ 70کیمیکل ایسے ہے جو کینسر کا باعث بنتے ہے،6لاکھ ایسے افراد ہیں جو سگریٹ نوشی نہیں کرتے بلکہ دھویں کی وجہ سے متاثر ہو جاتے ہیں ۔

انہوں نے مزید بتایا کہ سگریٹ نوشی کا دھواں نہ صرف مردوں اور خواتین کو اپنی لپیٹ میں لیتا ہے بلکہ 1/3حصہ بچے بھی سگریٹ نوشی کے دھویں کی زد میں آ کر متاثر ہو جاتے ہیں پان ،گٹکا،شیشہ اور براہ راست اور با لواسطہ تمباکو نوشی سے لاحق ہونے والے کینسر کی بہت ساری اقسام ہیں جو انسانی صحت کے لیے خطرے کا سبب بنتی ہیں جن میں خون کا کینسر ،پھیپھڑوں کاکینسر ،منہ کا کینسر ،گلے کا کینسر ،معدے کا کینسر ،مثانے کا کینسر ،خواتین میں بچہ دانی کا کینسر ،آنتوں کا کینسر ،گردوں کا کینسر شامل ہے اگر ان پر بر وقت قابو نہ پایا جائے تو یہ جان لیوا ثابت ہو سکتے ہیں ۔

اپنی زندگی کو محفوظ بنانے کیلئے ضروری ہے کہ سگریٹ نوشی سے مکمل پرہیز کیا جائے تاکہ آپ اپنی زندگی بہتر سے بہترانداز میں بسر کرسکیں آگہی تقریب کے مو قع پر شفا انٹر نیشنل ہسپتال اسلام آباد نے مریضوں اور عام افراد کے لیے تمباکو نوشی کی آگاہی مہم کا آغاز کیا جس میں لوگوں کو تمباکو نوشی کے نقصانات کے متعلق معلومات فراہم کی گئی تا کہ بالخصوص ہماری نوجوان نسل کو اس موذی عادت سے بچایا جا سکے ۔

متعلقہ عنوان :