طلعت اسحاق ودیگر کیخلاف غیر قانونی اثاثہ جات بنانے سے متعلق ریفرنس کی سماعت، ایک گواہ کا بیان قلم بند

جمعرات 31 مئی 2018 23:22

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 مئی2018ء) احتساب عدالت کوئٹہ ون کے جج جناب منوراحمد شاہوانی کے روبرو کمشنر آفس کے ذیلی دفتر ڈائریکٹر یٹ ڈویلپمنٹ کے سپرنٹنڈنٹ طلعت اسحاق ودیگر کے خلاف غیر قانونی اثاثہ جات بنانے سے متعلق ریفرنس کی سماعت ہوئی ۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران ایک گواہ کا بیان قلم بند کرلیاگیا۔گزشتہ روز سماعت شروع ہوئی تو کیس میں نامزد ملزمان عدالت کے روبرو پیش ہوئے تو گواہ نوید صدیق نے اپنابیان قلم بند کروادیاجس پر جرح مکمل کرلی گئی۔بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت کو13جون تک کیلئے ملتوی کردیاگیا۔

متعلقہ عنوان :