سابق ایم ڈی واسا حامد لطیف رانا کیخلاف دائر غیر قانونی اثاثہ جات کیس کی سماعت

جمعرات 31 مئی 2018 23:23

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 مئی2018ء) احتساب عدالت کوئٹہII کے جج پذیراحمد بلوچ کے روبرو سابق ایم ڈی واسا حامد لطیف رانا کے خلاف دائر غیر قانونی اثاثہ جات کیس کی سماعت ہوئی جس کے موقع پر گرفتار سابق ایم ڈی واسا حامد لطیف رانا کو عدالت کے روبرو پیش کیا گیا تاہم نیب حکام کی جانب سے سپلیمنٹری ریفرنس جمع کرانے کیلئے مزید مہلت کی استدعا کی گئی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے سماعت 8جون تک کیلئے ملتوی کرنے کے احکامات دے دئیے ۔

متعلقہ عنوان :