Live Updates

وزیراعلیٰ پنجاب کا والدین کی عظمت اور ان سے محبت کے اظہار کے عالمی دن پر پیغام

جمعرات 31 مئی 2018 23:23

وزیراعلیٰ پنجاب کا والدین کی عظمت اور ان سے محبت کے اظہار کے عالمی دن ..
لاہور۔31 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2018ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے والدین کی عظمت اور ان سے محبت کے اظہار کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اس دن کے منانے کا مقصد والدین کی عظمت،عزت و وقار کا اعتراف اور ان کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔اس دن کا بنیادی مقصد والدین کیلئے عقیدت، شکر گزاری اور محبت کے جذبات کو فروغ دینا ہے۔

والدین جیسی عظیم ہستی سے محبت اور انکی خدمت و ا حترام سے د نیا اورآخرت میں کامیابی ملتی ہے۔والدین کے سامنے شفقت اور انکساری سے جھکے رہنا عزت کی بلندیوں تک پہنچا دیتا ہے۔والدین کی عظمت سے کوئی بھی انسان، دین، مذہب، قوم اور فرقہ انکار نہیں کر سکتا۔ والدین سچے جذبوں اور صادق رشتے کا نام ہے،جس کا کوئی نعم البدل نہیں۔

(جاری ہے)

والدین کا اولاد کے ساتھ رشتہ ہر غرض بناوٹ اور ہر طرح کے تقاضے سے پاک ہوتاہے۔

اللہ تعالیٰ نے ماں کے قدموں تلے جنت رکھی ہے اور باپ کو جنت کا دروازہ قرار دیاہے۔ اپنے والدین کی بہترین تعلیم و تربیت کی بنا پرآج میں اس مقام پر ہوں ۔والدین کے رشتے کی خوبصورتی یہ ہے کہ وہ اپنی انتھک محنت اور خلوص سے ہماری شخصیت کی تعمیر کرتے ہیں۔والدین کو ان کا اصل مقام دے کراور ان کا احترام کرکے ہی انہیں حقیقی معنوں میں خراج تحسین پیش کیا جا سکتا ہے۔آج کے دن ہمیں والدین کے ساتھ الفت ومحبت اور ان کی خدمت کے جذبے کو بڑھانے کے عزم کو دہراناہے۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات