پنجاب حکومت اور پاک بحریہ کے مابین گوادر میں بحریہ ماڈل سکول وکالج کے قیام کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
معاہدے پر پنجاب حکومت کی طرف سے سیکرٹری سکولز ڈاکٹراللہ بخش ملک اور پاک بحریہ کی جانب سے ریئر ایڈمرل محمدفیاض جیلانی نے دستخط کیے
جمعرات 31 مئی 2018 23:26
(جاری ہے)
پنجاب حکومت اس سکول و کالج کے قیام کے لئے پہلے پانچ کروڑ روپے کے فنڈز مہیا کرچکی ہے او رآج ایک اورچیک پاک بحریہ کے حکام کے حوالے کیاگیا ہے تاکہ اس منصوبے کو مکمل کیا جاسکے۔
انہوںنے کہا کہ پنجاب حکومت نے چند روز قبل ڈی جی خان میں کیڈٹ کالج کے قیام کے لئے پاکستان ائیر فورس کے ساتھ بھی ایک معاہدہ کیا ۔ایئر فورس نے سندھ میں بھی ایک اچھا منصوبہ بنایا ہے اوراسی ماڈل پر ہم ڈی جی خان میں کیڈٹ کالج بنائیںگے اوریہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کا ماڈل ہے ۔ انہوںنے کہا کہ پاک بحریہ ہماری سمندری حدود کی محافظ ہے اس کے ساتھ تعلیم کے میدان میں بھی پاک بحریہ کی کاوشیں لائق ستائش ہیں۔انہوںنے کہاکہ میری ٹائم سیکٹر انتہائی اہمیت کاحامل ہے اوراس پر بھر پور توجہ دے کر قومی معیشت کو مضبوط بنایا جاسکتا ہے ۔انہوںنے کہاکہ سمندر میں چھپے خزانوں کو بروئے کار لاکرقومی معیشت کو فروغ دیا جاسکتا ہے ۔انہوںنے کہاکہ پنجاب حکومت نے رجوعہ چنیوٹ میں خام لوہے کہ ذخائر کی تلاش کے حوالے سے شاندار کام کیا ہے اوریہاں اربوں ڈالر کی مالیت کے ذخائر کی نشاندہی ہوئی ہے ۔جن سے یہاں سٹیل مل لگائی جاسکتی ہے جس سے روزگار کے لاکھوں نئے مواقع پیدا ہوں گے ۔ چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج یہاں ہم ایک کارخیر کیلئے جمع ہوئے ہیں اورگوادر میں سکول و کالج کی تعمیر کے منصوبے کا آغاز ہونے جارہا ہے اورپنجاب حکومت کے تعاون سے اس منصوبے کو مکمل کیا جائے گا۔صوبائی وزراء رانا مشہود احمد خان،ملک ندیم کامران ،ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا،سپیشل اسسٹنٹ ملک احمدخان،چیئرمین پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن قمر السلام راجہ،ایم پی اے مہوش سلطانہ،چیف سیکرٹری اورپنجاب حکومت کے دیگر متعلقہ حکام کے علاوہ پاک بحریہ کے افسران بھی اس موقع پرموجود تھے ۔مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.