لاپتہ افراد انکوائری کمیشن ،گزشتہ ماہ 62کیسز نمٹا دئیے گئے

جمعرات 31 مئی 2018 23:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2018ء) چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال کی سربراہی میں قائم لاپتہ افراد انکوائری کمیشن نے مئی 2018کی رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق گزشتہ ماہ لاپتہ افراد کے 62 کیسز نمٹائے گئے اور 86 نئے کیسز موصول ہوئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال کی سربراہی میں قائم انکوائری کمیشن نے مئی 2018کی رپورٹ جاری کردی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جسٹس (ر)جاوید اقبال نے صرف مئی میں مختلف درخواستوں پر 500 سے زائد سماعتیں کیں۔ اسلام آباد میں 204 کراچی میں 169، لاہور میں 73 اور کوئٹہ میں 91 سماعتیں کی گئیں۔رپورٹ کے مطابق کمیشن کے پاس مجموعی طور پر رجسٹرڈ لاپتہ افراد کی تعداد ایک ہزار 946 ہوگئی ہے۔