بم دھماکے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کا اعلاج معالجہ سرکاری سطح پر کیا جا رہا ہے ،ڈی آئی جی پولیس نصیر آباد نذیر احمد کرد

جمعرات 31 مئی 2018 23:27

تمبو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2018ء) ڈی آئی جی پولیس نصیر آباد نذیر احمد کردکا کہنا ہے کہ بم دھماکے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کا اعلاج معالجہ سرکاری سطح پر کیا جا رہا ہے اور ان کی بہترین اعلاج کے لئے تمام تر سہولیات مہیا کی جا رہی ہیں۔ مثالی امن کے لئے پولیس اہلکاروں کی قربانیاں رائگاں نہیں جانے دیں گے۔ نصیر آباد پولیس نے بے شمار قربانیاں دے کر امن بحال کیا ہے جسے خراب والوں کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ڈی آئی جی پولیس نصیر آباد نذیر احمد کرد نے گزشتہ دنوں بم دھماکے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کی لاڑکانہ ہسپتال میں عیادت کے دوران کیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ امن امان کی بحالی میں شہریوں نے بھی بے شمار قربانیاں دی ہیں اور کمیونٹی کے تعاون سے ہی امن امان کی بحالی ممکن ہے۔ زخمی پولیس اہلکاروں کی ہر ممکن امداد کی جا رہی ہے اور ان کے حوصلے بلند ہیں اور جرائم پیشہ افراد کا قلع قمع کرکے ہی دم لیں گے۔

متعلقہ عنوان :