"شدید گرمی میں گاڑی یا موٹر سائیکل کا فیول ٹینک مکمل مت بھروائیں ورنہ پھٹ جائے گا"

پی ایس او نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی نام نہاد احتیاطی تدابیر سے متعلق حقیقت بتا دی

muhammad ali محمد علی جمعرات مئی 21:43

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 مئی2018ء) پی ایس او نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی نام نہاد احتیاطی تدابیر سے متعلق حقیقت بتا دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں رواں برسوں کے مقابلے میں رواں سال گرمی کی شدت کہیں زیادہ ہے۔ اب تک مئی کے ماہ میں پڑنے والی گرمی نے ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ جہاں ملک بھر میں پڑنے والی گرمی نے جہاں عوام کو بے حال کر رکھا ہے، وہیں گرمی کے موسم کے حوالے سے سوشل میڈیا پر آئے دن نام نہاد احتیاطی تدابیر بھی گردش کرتی رہتی ہیں۔

اب کچھ روز سے سوشل میڈیا ایک پوسٹ گردش کر رہی ہے جس نے عوام کو شدید تشویش میں مبتلا کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی پوسٹ پیٹرول کے استعمال سے متعلق ہے۔ اس نام نہاد پوسٹ میں عوام کو شدید گرمی میں پٹرول کے زیادہ استعمال سے منعہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر گردش کی جانے والی پوسٹ میں تلقین کی جا رہی ہے کہ: "شدید گرمی میں گاڑی یا موٹر سائیکل کا فیول ٹینک مکمل مت بھروائیں۔

اگر آپ گاڑی یا موٹر سائیکل کا فیول ٹینک مکمل بھروا لیتے ہیں تو ایسے میں فیول ٹینک پھٹ جائے گا"۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اس پوسٹ کے باعث عوام شدید تشویش میں مبتلا ہوگئی تھی۔ تاہم اب اس حوالے سے پی ایس او نے وضاحت کردی ہے۔ پی ایس او نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی نام نہاد احتیاطی تدابیر سے متعلق حقیقت بتا دی ہے۔ پی ایس او کے مطابق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی پوسٹ کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔

پیٹرول عام درجہ حرارت سے کہیں زیادہ درجہ حرارت رکھتا ہے۔ ایسے میں اگر آپ اپنی گاڑی یا فیول ٹینک بھروا لیتے ہیں تو اس سے فیول ٹینک کے پھٹنے کا ہرگز کوئی خطرہ نہیں ہوتا۔ جبکہ یہ بھی یاد رکھا جائے کہ فیول ٹینک جس فولادی دھات سے تیار کیا جاتا ہے، اس کے پھٹنے کے امکانات نا ہونے کے برابر ہوتے ہیں۔