جماعت اسلامی ہی عوام کی حقیقی ترجمان ہے اس نے ہمیشہ عوامی خدمت کی سیاست کی ہے،میاں مقصود احمد

شہر لاہور نے ہمیشہ دین سے محبت کا ثبوت دیا ہے اور اب بھی ایم ایم اے پر اعتماد کا اظہار کرے گا: صدر متحدہ مجلس عمل پنجاب

جمعرات 31 مئی 2018 23:29

جماعت اسلامی ہی عوام کی حقیقی ترجمان ہے اس نے ہمیشہ عوامی خدمت کی سیاست ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مئی2018ء) صدر متحدہ مجلس عمل پنجاب میاں مقصود احمد نے کہا ہے کہجماعت اسلامی ہی عوام کی حقیقی ترجمان ہے اس نے ہمیشہ عوامی خدمت کی سیاست کی ہے اور جب بھی عوام نے موقع دیا ہے ہمارے نمائندوں نے ہر قسم کے حرص و لالچ کو بالائے تاک رکھتے ہوئے خدمت کا حق ادا کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایم ایم اے کا قیام سے ملک میں دینی قوتیں ایک ہو چکی ہیں اور ان کا اتحاد ہی نظریہ پاکستان کی بقاء ہے ۔

ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے جماعت اسلامی لاہور کے زیر اہتمام گروپ لیڈرز کے اعزاز میں افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی و صدر متحدہ مجلس عمل لاہور ذکر اللہ مجاہد ، سیکر ٹری جنرل جماعت اسلامی لاہور انجینئر اخلاق احمد ، نائب امراء جماعت اسلامی لاہور ملک شاہد اسلم ، ضیاء الدین انصاری ، ڈپٹی سیکرٹری ایم ایم اے لاہور چوہدری محمود الاحد ، جنرل سیکرٹری سیاسی کمیٹی جماعت اسلامی پنجاب ملک محمد رمضان روہاڑی ، سابق صدر لاہور ہائی کورٹ بار چوہدری ذولفقار علی، علاقہ امراء جماعت اسلامی لاہور محمد شفیق ملک ،حاجی ریاض الحسن ودیگر رہنماء موجود تھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر امیر جماعت اسلامی و صدرمتحدہ مجلس عمل لاہور ذکر اللہ مجاہد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہر لاہور نے ہمیشہ دین سے محبت کا ثبوت دیا ہے اور اب بھی ایم ایم اے پر اعتماد کا اظہارکرے گا ۔ کارکنان ابھی سے گلی گلی نکل کر ایم ایم اے کا پیغام ہر فرد تک پہنچائیں تاکہ شہریان لاہور کو پانامہ زدگان حکمرانوں اور قبضہ گروپوں کے نئے پاکستان سے چھٹکارا دلایا جا سکے ۔

اس موقع پر ترجمان جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم نے اپنے خطاب میں کہا کہ خاندانی حکمرانی کا دور گزر چکا ہے اور اب عوام ان کے دھوکے میں نہیں آئے گی ۔ سراج الحق کے پیغام اسلامی پاکستان اور خوشحال پاکستان کے نعرے کو عوام تک پہنچائیں گے اور مورثی سیاست اور خاندانی نظام ختم کرے کے دم لیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ لاہور کو ایم ایم اے کا قلعہ ثابت کریں گے اور اس شہر کو منصوعی حکمرانوں سے نجات دی لائیں گے اور اب وہ وقت گزر گیا جب صرف کاموں کے نام پر ووٹ لیے جاتے تھے اب ظاہری ترقی کے بورڈ لگا کر ووٹ مانگے والے منہ کی کھائیں گے ۔