میں پہلے جس ہسپتال جاتا تھا وہاںکے ایم ایس اور عملے کو معطل کرتا تھا،اب جس ہسپتال جا تا ہوں وہاں کے ایم ایس او رعملے کو شاباش دیتا ہوں

عمران نیازی نے رمضان ا لمبارک میں بھی جھوٹ بولے اوریو ٹرن لئے،کیا لیڈر ایسے ہوتے ہیں :شہبازشریف نیازی صاحب’’آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا ‘‘میں آپ کے پیچھے ہوں گا اور آپ آگے بھاگ رہے ہوں گے نیازی صاحب کہتے ہیں کہ میں نوازشریف سے زیادہ خطرناک ہوں ، ہاں میں زیادہ خطرناک ہوں کیونکہ میں عوام کی خدمت کرتا ہوں عمران نیازی کو سیاست آتی ہی نہیں ، کے پی کے کا بیڑہ غرق کر کے رکھ دیاہے ،کے پی کے کی بربادی عمران نیازی کے ہاتھوں ہوئی ہے جس میٹروبس کو وہ جنگلہ بس کہتے ہیں آخر میں وہ خود اس جنگلے میں پھنس گئے ہیں،عمران نیازی نے پشاو رمیں ہسپتال بنائے نہ یونیورسٹی سندھ میں زرداری صاحب نے حشر نشر کر دیاہے،لاڑکانہ کے لئے اربوں روپے رکھے گئے وہ بھی کھا پی گئے ہیں :وزیراعلی کی قصور میں میڈیا سے گفتگو

جمعرات مئی 23:29

میں پہلے جس ہسپتال جاتا تھا وہاںکے ایم ایس اور عملے کو معطل کرتا تھا،اب ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 مئی2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہاہے کہ پنجاب حکومت نے قائد ؒ اور اقبالؒ کے خواب کو عملی جامہ پہنانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی اور یہی وجہ ہے کہ ہماری حکومت نے صوبے بھر کے ہسپتالوں کی تعمیر نو کی ہے او رنئے شعبو ںکا اضافہ کیا ہے جس سے مریضوں کو بہت سہولت ملی ہی-میں پہلے جس ہسپتال جاتا تھا وہاں کی صورتحال دیکھ کر ایم ایس اور دیگر عملے کو معطل کرتا تھالیکن اب جس ہسپتال کا دورہ کرتا ہوں وہاں کے ایم ایس او رعملے کو شاباش دیتا ہو ںاو ردل سے ان کے لئے دعائیں کرتا ہو ں-قصور میں شہبازشریف سپورٹس کمپلیکس کے افتتاح کے بعد میڈیاکے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ محمد نوازشریف کی قیادت میں لوڈشیڈنگ کے بحران پر قابو پایا گیاہی-2012میں 20،20گھنٹے بجلی جاتی تھی او رواپس نہیں آتی تھی لیکن ہم نے توانائی بحران کے خاتمے کے لئے دن رات ایک کیا، کئی سو ارب روپے کی سرمایہ کاری کر کے 5ہزار میگا واٹ کے بجلی کے کارخانے صرف پنجاب میں لگائے -آج ہم عوام کی عدالت میں سرخرو ہیں،ہم نے عوام کی خدمت کی ہے جبکہ عمران نیازی نے رمضان ا لمبارک میں بھی جھوٹ بولے او ریو ٹرن لئی-نگران وزیراعلی کے لئے نا صر کھوسہ کا نام پی ٹی آئی نے دیا اور پھر خود ہی کہاکہ ہم سے غلطی ہوگئی ہے -کیا لیڈر اس طرح کے ہوتے ہیں کہ فیصلہ کریں اور واپس لے لیں --عمران نیازی کو سیاست آتی ہی نہیں ، انہوںنے صر ف دن رات الزام لگائے ہیں، جھوٹ بولے ہیں او ریوٹرن لئے ہیں -پاکستا ن کے باشعور عوام آئندہ انتخابات میں انہیں ووٹ نہیں دیں گی-ہم نے عوام کی خدمت کی ہے او راپنا خون پسینہ بہایا ہی-وزیراعلی نے کہاکہ ہم نے منصوبوں میں کم بولی دینے والے سے بھی پیسے کم کرا کے قوم کے اربوں روپے بچائے ہیں-اربوں روپے کی زمینوں کو قبضوں سے چھڑایا ہے، یہ ہمارا فرض بھی تھا او رذمہ داری بھی ، عمران نیازی نے کے پی کے کا بیڑہ غرق کر کے رکھ دیاہے جس میٹروبس کو وہ جنگلہ بس کہتے ہیں آخر میں وہ خود اس جنگلے میں پھنس گئے ہیں او راب آخری سال وہ پشاور میں یہ بس بنا رہے ہیں جس کے لئے شہر کو اکھاڑ کر رکھ دیاہے --عمران نیازی نے پشاو رمیں ہسپتال بنائے نہ یونیورسٹی-نہ انہوںنے عوامی فلاح کا کوئی کام کیا نہ اپنے صوبے کے عوام کی خدمت -کے پی کے کی بربادی عمران نیازی کے ہاتھوں ہوئی ہی-انہوںنے اپنے ووٹر کی لاج نہیں رکھی دوسری طرف سندھ میں زرداری صاحب نے حشر نشر کر دیاہے - لاڑکانہ کے لئے اربوں روپے رکھے گئے وہ بھی کھا پی گئے ہیں --زرداری صاحب کا ایک ہی نعرہ ہے مرسوں مرسوں کم نہ کرسوں ، جبکہ عمران خان نتھیا گلی کے پہاڑوں پر سوئے رہتے ہیں او رجب وہ جاگتے ہیں تو انہیں خیال آتا ہے اور میں نظر آتا ہوں ، نیازی صاحب’’آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا ‘‘میں آپ کے پیچھے ہوں گا اور آپ آگے بھاگ رہے ہوں گی-نیازی صاحب کہتے ہیں کہ میں نوازشریف سے زیادہ خطرناک ہوں ، ہاں میں نوازشریف سے زیادہ خطرناک ہوں کیونکہ میں عوام کی خدمت کرتا ہوں ، عوام کے لئے ہسپتال بناتا ہوں ، تعلیمی ادارے بنا تاہوں، کھیل کے میدان بناتا ہوں ، عمران صاحب آپ کو اب خیال آیاہے کہ نوازشریف زیادہ معصوم ہیں او رمیںخطرناک ہوں- وزیراعلی نے کہاکہ اللہ تعالی نے عوام کی خدمت کا دوبارہ موقع دیا تو قصور میں ایک او رجدید ہسپتال بنائوں گا۔