پنجاب فوڈ اتھارٹی بورڈ چیئرمین عامر حیات ہراج کے اعزاز میں الوادعی تقریب

نورالامین مینگل اور بورڈ ممبران کی الواداعی تقریب میں شرکت، چیئرمین پنجاب فوڈ اتھارٹی کو یادگاری شیلڈ پیش پنجاب فوڈ اتھارٹی کے چیئرمین کی حیثیت سے کام کرنا میرے لیے بہت بڑااعزاز ہی: عامر حیات ہراج

جمعرات 31 مئی 2018 23:29

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مئی2018ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی بورڈ کی جانب سے چیئرمین عامر حیات ہراج کے اعزاز میں الوادعی تقریب کاانعقادکیا گیا ۔چئیرمین پنجاب فوڈ اتھارٹی کے عہدے کی مدت حکومتی مدت کے ساتھ ہی مکمل ہو نے پر اپنا استعفیٰ وزیر اعلی پنجاب کو ارسال کر دیا۔تفصیلات کے مطابق حکومتی مدت پوری ہونے پر چئیرمین پنجاب فوڈ اتھارٹی کے عہدے کی بھی معیاد پوری ہو گئی۔

اس سلسلے میں پنجاب فوڈ اتھارٹی بورڈ کی جانب سے چیئرمین عامر حیات ہراج کے اعزاز میں الوادعی تقریب کاانعقادکیا گیا۔تقر یب میں بورڈ ممبران اور ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے شرکت کی۔ چئیرمین عامر حیات ہراج نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا میں جب چیئرمینبنا تو پنجاب فوڈ اتھارٹی چند شہروں میں کام کر رہی تھی۔

(جاری ہے)

لیکن نورالامین مینگل نے قلیل عرصے میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کو صوبہ بھر میں مکمل فعال کیا۔

بلکہ آپریشنز کے ساتھ ساتھ خوراک سے وابستہ کاروبار کرنے والے افراد کی ٹریننگ اور آگاہی پر مکمل توجہ دی گئی۔ انہوں نیتمام بورڈ ممبران کا شکریہ ادا کیا اور بہترین کام پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے ویژن کو سراہتے ہوئے کہا کہ نورالامین مینگل نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کو ایل مربوط اور منظم ادارہ بنانے میں مرکزی کردار ادا کیا۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کے چئیرمین کی حیثیت سے کام کرنا میرے لیے بہت بڑااعزاز ہے۔ امید اور دعاہے کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کا سفراسی کامیابی سے جاری رہے گا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے چیئرمین پنجاب فوڈ اتھارٹی کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔

متعلقہ عنوان :