ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 5050 میگا واٹ ہو گیا

مختلف علاقوں میں 2 سے 12 گھنٹے لوڈشیڈنگ

جمعرات مئی 23:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 مئی2018ء) ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 5050 میگا واٹ ہو گیا ۔ مختلف علاقوں میں 2 سے 12 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک میںبجلی کا شارٹ فال 5000 میگاواٹ سے تجاوز کرتے ہوئے کل 5050 میگاواٹ ہو گیا ہے جمعرات کے روز بجلی کی طلب 23050 میگاواٹ جبکہ پیداوار 18000 میگاواٹ رہی پن بجلی سے پیداوار 3450 میگاواٹ تھرمل پاور سے 2650 میگاواٹ جبکہ نجی بجلی سے پیداوار 11900 میگاواٹ ابھی بجلی کی کمی کے باعث ملک کے مختلف علاقوں میں 2 سے 12 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :