صوبہ کی ترقی میںسرکاری افسران کا کردار قابل ستائش ہے‘ چیف سیکرٹری

پنجاب کی تیز رفتار ترقی ایک مثال بن چکی ہے‘ڈپٹی کمشنرز کانفرنس سے خطاب

جمعرات مئی 23:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 مئی2018ء) چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن(ریٹائرڈ) زاہد سعیدنے کہا ہے کہ صوبہ کی تعمیروترقی، گورننس، تعلیم،، صحت و دیگر شعبوں کی بہتری میںسرکاری افسران بالخصوص ڈپٹی کمشنرز کا کردار قابل ستائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ افسران کی انتھک محنت اور کوششوں کا نتیجہ ہے کہ پنجاب کی تیز رفتار ترقی ایک مثال بن چکی ہے۔

(جاری ہے)

سول سیکرٹریٹ میں ڈپٹی کمشنرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف سیکرٹری نے کہا کہ انتظامی افسران کی قابلیت اورپیشہ وارانہ مہارت کے باعث عوام کو بہترین خدمات کی فراہمی یقینی بنائی گئی۔

صحت کے شعبے میں مثالی اقدامات سے آج ڈسٹرکٹ اور تحصیل ہسپتالوں کا نقشہ بدل چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ افسران کی کارکردگی سے مطمئن ہیں، بہتری کی گنجائش ہمیشہ موجود ہوتی ہے اسلئے افسران اسی جذبے اور محنت سے کام جاری رکھیں۔ انہوں نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ اعظم سلیمان اور چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ جہانزیب خان کی تعریف بھی کی۔ ڈپٹی کمشنرز نے حوصلہ افزائی کرنے پر چیف سیکرٹری پنجاب کا شکریہ ادا کیا ۔

متعلقہ عنوان :