مرکزی جمعیت اہل حدیث کے راہنما الحاج نذیر احمد انصاری ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک

جمعرات 31 مئی 2018 23:36

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2018ء) مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے نائب ناظم مالیات اور سینیٹر پروفیسر ساجد میر کے دیرینہ ساتھی الحاج نذیر احمد انصاری کو ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں کامو نکی کے قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔ انکی نماز جنازہ ممتاز عالم دین مولانا حافظ مسعود عالم نے پڑھائی، جس میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

جن میں وفاقی وزیر عثمان ابراہیم، رانا نذیر احمد خاں، مولانا عبدالحمید ہزاروی، علامہ محمد شفیق خاں پسروری، چوہدری اخترعلی خاں، فاروق عالم انصاری، سابق جج میاں محمد شفیع، حاجی عبدالرزاق، میاں محمد جمیل، بشیر انصاری،پروفیسر عبدالرحمن لدھیانوی،مولانا عبدالباسط شیخوپوری،رانا نصراللہ خاں، فیصل افضل شیخ، حافظ بابر فاروق رحیمی بھی شامل تھے۔انکی وفات پر مرکزی امیر سینیٹر پروفیسر ساجد میر اور ناظم اعلی ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے اور انکی دینی، سماجی اور جماعتی خدمات پر زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :