کھیلوں کے فروغ کے لئے میڈیا کے تعاون پر ان کا شکرگزار ہوں‘جہانگیر خانزادہ

سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جان اور سپورٹس بورڈ پنجا ب کے تمام عملے کا بھی مشکور ہوں جن کے بغیر ہم یہ سنگ میل پار نہیں کرسکتے تھے

جمعرات 31 مئی 2018 23:36

کھیلوں کے فروغ کے لئے میڈیا کے تعاون پر ان کا شکرگزار ہوں‘جہانگیر خانزادہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2018ء) صوبائی وزیر کھیل جہانگیر خانزادہ نے کہا ہے کہ اپنے دور وزارت میں کھیلوں کے فروغ کیلئے انتہائی اہم اقدامات کئے ہیں، پنجاب میں سپورٹس کا بہترین انفراسٹکچر بنایا ہے جو کہ سب کے سامنے ہے، کھیلوں کے فروغ کے لئے میڈیا کے تعاون پر ان کا شکرگزار ہوں، جمعرات کے روز اپنے ایک بیان میں جہانگیر خانزادہ نے کہا کہ حکومت کی مدت پوری ہونے پر مجھے فخر ہے کہ سپورٹس کا کلچر بحال کرنے کے لئے اہم اقدامات کئے جس کے باعث آج نوجوان سپورٹس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں، میری کامیابی کا سہرا میڈیا کے سر ہے جن کے تعاون سے ہم سپورٹس کو فروغ دینے میں کامیاب رہے، میڈیا نے سپورٹس بورڈ پنجاب کے تمام سپورٹس ایونٹس کو بھرپور کوریج دی جس سے نوجوان کی سپورٹس میں دلچسپی بڑھی، میں تمام میڈیا اور خصوصاً سپورٹس رپورٹرز کا مشکور ہوں جن کا تعاون ہمیشہ حاصل رہا، جہانگیرخانزادہ نے مزید کہا کہ میں سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جان اور سپورٹس بورڈ پنجا ب کے تمام عملے کا بھی مشکور ہوں جن کے بغیر ہم یہ سنگ میل پار نہیں کرسکتے تھے، ہم سب نے ٹیم کی طرح کام کیا اور بین الاقوامی سٹارز کے ساتھ کامیابی سے ایونٹس منعقد کئے۔

ان سب کی محبتیں ہمیشہ یاد رکھوں گا۔

متعلقہ عنوان :