Live Updates

وہ کون سی قوت ہے جس نے فاٹا کے کے پی کے کیساتھ انضمام کے معاملے پر تمام پارٹیوں کو ایک چھت کے نیچے بیٹھنے پر مجبور کیا، مولانا عبداللہ

فاٹا کے 12ایم این ایز میں سے 11کا اکتیسویں ترمیم کے حق میں ووٹ نہ ڈالنا جے یوآئی کے مؤقف کی فتح ہے

جمعرات 31 مئی 2018 23:36

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2018ء) جے یوآئی صوبہ سندھ کے جوائنٹ سیکریٹری اور متحدہ مجلس عمل کے رہنما مولانا عبداللہ پھوڑ نے کہا ہے کہ وہ کون سی قوت ہے جس نے فاٹا کے کے پی کے کیساتھ انضمام کے معاملے پر تمام پارٹیوں کو ایک چھت کے نیچے بیٹھنے پر مجبور کیا، فاٹا کے 12ایم این ایز میں سے 11کا اکتیسویں ترمیم کے حق میں ووٹ نہ ڈالنا جے یوآئی کے مؤقف کی فتح ہے، جس مخلوق نے اپنی مرضی سے حلقہ بندیاں کروائی ہیں اگر اس نے محسوس کیا کہ الیکشن کے نتائج ان کے حق میں نہیں آئیں گے تو عام انتخابات کچھ عرصے کیلئے ملتوی بھی ہوسکتے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جے یوآئی جیکب آباد کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ جے یوآئی فاٹا کے کے پی کے کے ساتھ انضمام کوتسلیم نہیں کرتی، یہ فیصلہ فاٹا کے عوام کی مرضی کے خلاف ہے، فاٹا کے کروڑوں عوام کی اس فیصلے کو تائید حاصل نہیں، انہوں نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جو پارٹیاں ایک ٹاک شو میں ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھنے کے لئے تیار نہیں وہ فاٹا کے معاملہ پر ایک ساتھ کیسے بیٹھ گئیں، کونسی طاقت نے انہیں اکھٹا بیٹھنے پر مجبور کیا، انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن نے جو حلقہ بندیاں کی وہ سمجھ سے باہر ہیں، صوبائی اسیمبلی ایک سیٹ کو تین تین تحصیلوں تک وسیع کردیا گیا ہے، جس سے امیدوار اور ووٹر دونوںکو شدید پریشانی کاسامنا کرنا پڑیگا، انہوں نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ جس قوت کی مرضی سے حلقہ بندیاں کی گئیں ہیں اگر اس نے سمجھا کہ الیکشن کے نتائج انکے حق میں نہیں آئیں گے تو انتخابات کچھ عرصے کیلئے ملتوی بھی ہوسکتے ہیںانہوں نے کہا کہ متحدہ مجلس عمل کے ماضی کے کامیاب تجربے کی بنیاد پر ہم دعوی کرتے ہیں کہ ایم ایم اے دو ہزار اٹھارہ کی الیکشن میں پورے ملک سے بھرپورکامیابی حاصل کریگی، عمران خان کے سؤ دن کے پلان کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ سؤ دن تو کیا سؤ سال میں بھی تبدیلی نہیں لاسکتے، انکا سؤ دن کا پلان ایک سؤ چھبیس دن دھرنے کی طرح کسی کے اشاروں کا محتاج ہے، انہوں کہا کہ پی ٹی آئی لوٹوں کا ایک کلب بن چکا ہے جو الیکشن میں بری طرح ناکام ہوگا، پی ٹی آئی کی سیاست جہاں سے شروع ہوتی ہے وہیں پر ختم ہوجاتی ہے، پی ٹی آئی کے نظریاتی کارکن اب اس پارٹی کو چھوڑ رہے ہیں، احتساب کے بارے میں انہوں نے کہا کہ احتساب کی لاٹھی سے کچھ لوگوں کو تو ڈرایاجارہا ہے مگر اسی لاٹھی سے دیگر کرپٹ عناصر کی حفاظت کرنا کہاں کا انصاف ہے، انھوں نے کہا کہ آنیوالے الیکشن 'جسکی لاٹھی اسکی بھینس' کے فارمولے کے تحت کروانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں. اس موقع پر جے یوآئی کے رہنما مولانا نصراللہ گھنیو، در محمد ڈول، عبدالرحمان مہر، قاری محمود مہر و دیگر بھی موجودتھی.دوسری جانب جے یوآئی کے ترجمان عبدالرحمان مہر نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ جے یوآئی کی افطار پارٹی سولہ رمضان بروز جمعہ کو جامعہ اسلامیہ قاسم العلوم میں ہوگی، جس سے جے یوآئی کے صوبائی رہنما اور درگاہ جرار پھوڑ کے سجادہ نشین مولانا عبداللہ پھوڑ و دیگر رہنما خطاب کریں گے�

(جاری ہے)

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات