سجاول اور قریبی علاقوں میں شدید گرمی کی لہرجاری ،گرمی کی شدت چوالیس سے چھیالیس ڈگری تک ریکارڈ

جمعرات مئی 23:36

سجاول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 مئی2018ء) سجاول اور قریبی علاقوں میں شدید گرمی کی لہرجاری ہے چندروز میں گرمی کی شدت چوالیس سے چھیالیس ڈگری تک ریکارڈ کی گئی ہے ، جبکہ موسمیاتی ماہرین نے مزید چندروز گرمی کی لہربرقرار رہنے کا امکان ظاہرکیاہے ، ادھرگرمی کی شدت میں ماہ صیام کے دوران بھی بجلی کی غیراعلانیہ اور طویل بندش نے عوام کا براحال کردیاہے ، سجاول ضلع بھرمیں شدید گرمی کے دوران درجنوں افراد کی حالت خراب ہوگئی جنہیں قریبی اسپتالوں میں علاج کے لئے لایاگیا، علاوہ ازیں ہیٹ ویو کی پیشگی اطلاع کے باوجود علاقے میں سرکاری سطح پر کہیں بھی کوئی انتظام نہیں کیاگیاہے ، جبکہ سرکاری اسپتالوں میں لائے جانے والے مریضوں کے ورثاء کو ٹھنڈا پانی بھی باہر سے لانے کو کہاجارہاہے علاوہ ازیں شدید گرمی کے دوران علاقے میں گندے پانی کے استعمال سے بھی پیٹ اور دیگرامراض پھیل گئے ہیں ، اور بڑی تعداد میں مریضوں کو تعلقہ اسپتال لایاگیاہے ، جہاں پر صرف ڈرپ لگاکر انہیں فارغ کیاجارہاہے ، پیٹ کے امراض کی دیگرادویات غائب ہیں ، ایمرجنسی میں بھی ادویات کی قلت برقرار ہے ، شدید ترین گرمی کے دوران علاقے میں برف اور دیگرمشروبات کے استعمال اور قیمت میں اضافہ ہوگیاہے ۔