محکمہ صحت سندہ کے ملازمین کی بائیومیٹرک تصدیق کا عمل جاری

جمعرات 31 مئی 2018 23:36

سجاول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2018ء) محکمہ صحت سندہ کے ملازمین کی بائیومیٹرک تصدیق کا عمل جاری ہے ، سجاول ضلع کے ملازمین کی تصدیق کے لئے ایک ٹیم ڈی ایچ او آفس سجاول پہونچی ہے جہاں پر کام کا آغاز کردیاگیاہے ، جمعرات کے دن تحصیل سجاول میں تمام اسپتالوں میں کام کرنے والے محکمہ صحت کے ملازمین کی بائیومیٹرک تصدیق کی گئی ذرائع کے مطابق یکم جون کو شاہ بندرتحصیل ، دو اور تین جون کو میرپوربٹھورو، دڑو اور چار جون کو تحصیل جاتی میں مقرر محکمہ صحت کے ملازمین کی بائیومیٹرک تصدیق ڈی ایچ او آفس سجاول میں کی جائیگی، ذرائع کا کہناہے کہ محکمہ صحت میں دوہزار بارہ میں سینکڑوں جعلی آرڈرس پر بھرتیاں کی گئیں جن کی تنخواہیں روک دی گئیں تھیں تاہم بعد میں ان کو تنخواہ اداکی جارہی ہے ،دوہزار بارہ سے پندرہ تک سینکڑوں کی تعداد میں بھرتیوں کو مشکوک قرارد یاگیاتھا۔