محکمہ آبپاشی سجاول میں بڑے پیمانے پر بدعنوانی کا انکشاف

محکمہ آبپاشی سجاول ڈرینیج ڈویزن میں کروڑوں روپے کام کرائے بغیرہڑپ کرلئے گئے ، مقامی افراد کا احتجاج

جمعرات مئی 23:36

سجاول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 مئی2018ء) محکمہ آبپاشی سجاول میں بڑے پیمانے پر بدعنوانی کا انکشاف ہواہے۔ محکمہ آبپاشی سجاول ڈرینیج ڈویزن میں کروڑوں روپے کام کرائے بغیرہڑپ کرلئے گئے ہیں جس پر مقامی افراد نے شدید احتجاج کیاہے ، مقامی زمینداروں حاجی عزیز سومرو اور دیگرنے احتجاج کرتے ہوئے بتایاکہ سجاول کے قریب مین سجاول ڈرین میں دونوں کناروں کو مختلف جگہوں پر بڑے بڑے کٹ لگاکر توڑدیاگیاہے اور کناروں کے بندپر چلنے کا راستہ بھی نہیں ہے ، انہی بندوں کے اوپرکئی دیہاتوں اور گوٹھوں کے راستے ہیں جو کہ مسدود ہوگئے ہیں ، انہوں نے بتایاکہ حال ہی میں غیرملکی امداد سے اس سجاول مین ڈرین سیم نالے کے کناروںکو مضبوط کرنے کے لئے کروڑوں روپے کا پروجیکٹ بنایاگیاتاہم تمام رقم ہڑپ کرلی گئی ہے ، اور سیم نالے کے دونوں کناروں کے بندوں میں شگاف پڑے ہوئے ہیں ، جبکہ دیگرکسی بھی سیم نالے یا ڈرین کی صفائی کے پیسے بھی مکمل طورپر ہڑپ کرلئے جاتے ہیں ، انہوں نے مطالبہ کیاکہ فوری طورپر سجاول ڈرین کے دونوں کناروں میں پڑے بڑے شگافوں کو پرکرکے بندپر راستہ تعمیرکرایاجائے تاکہ لوگوں کو آنے جانے میں آسانی ہو اور سیم نالے کے پانی سے زمینوں کو نقصان نہ پہونچے۔

متعلقہ عنوان :