پیپلز یوتھ سندھ کے عہدیداران کی گڑھی خدا بخش میں شہداء کی قبروں پر حاضری

جمعرات مئی 23:37

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 مئی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی ذیلی تنظیم پیپلز یوتھ سندھ نے جاوید نایاب لغاری اور جنرل سیکریٹری شعیب مرزا کی قیادت میں سندھ کے عہدیداران نے جمعرات کو گڑھی خدا بخش پرحاضری دی۔

(جاری ہے)

یوتھ کے عہدیداران نے شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی قبروں پر فاتحہ اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ یاد رہے کہ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے یوتھ کی نئی 14 رکنی کابینہ مکمل ہونے اور یوتھ کی پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے یوتھ کے عہدیداران کا اعلان کیا۔ پیپلز یوتھ سندھ کی باڈی مکمل ہونے پر تمام عہدیداران نے اپنے قائدین کو خراج عقیدت پیش کرنے اور تجدید عہد وفا کرنے کیلئے مزار پر حاضری دی۔