گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس نے الیکشن میں حصہ لینے کے خواہشمند امیدواروں سے درخواستیں طلب کرلیں

جمعرات مئی 23:37

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 مئی2018ء) گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس نے الیکشن میں حصہ لینے کے خواہشمند امیدواروں سے درخواستیں طلب کرلیں۔ ترجمان جی ڈی اے نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جی ڈی اے کے پلیٹ فارم سے آئندہ عام انتخابات میں حصہ لینے کے خواہشمند امیدوار 2جون سے 6جون تک ٹکٹ کے حصول کے لئے اپنی درخواستیں جی ڈی اے مرکزی سیکریٹریٹ واقع D-114/2 کلفٹن بلاک دو کراچی میں جمع کرادیں۔

(جاری ہے)

موصول شدہ درخواستوں پر جی ڈی اے کا پارلیمانی بورڈ ٹکٹوں کا جلد فیصلہ کریگا۔ ترجمان نے مزید کہا کہ پیر صاحب پاگارا کی قیادت میں سندھ میں آئندہ حکومت جی ڈی اے قائم کریگی اور عوام کے ووٹوں کی طاقت سے اقتدار میں آکر صوبے سے کرپشن اور لوٹ مار کی سیاست کا خاتمہ کرینگے۔