محکمہ ای اینڈ آئی پی میں خلاف ضابطہ بھرتی اور ترقی حاصل کرنے والی ملازمین اور افسران سے تفتیش کا فیصلہ

جمعرات 31 مئی 2018 23:37

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2018ء) محکمہ ای اینڈ آئی پی میں خلاف ضابطہ بھرتی اور ترقی حاصل کرنے والی ملازمین اور افسران سے تفتیش کا فیصلہ، اینٹی کرپشن نے چیئرمین اینٹی کرپشن کو رپورٹ بھیج دی۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں 150 افراد کو قواعدے کے برخلاف بھرتی کرنے اور 50 سے زیادہ افراد کو اہلیت اور سینیارٹی کے بغیر ترقی دینے 10 سے زیادہ ملازمین کو حکومت سندھ کی منظوری کے بغیر کیڈر تبدیل کرکے دوسرے محکموں میں تبادلہ کرکے ترقی دینے کا انکشاف کیا گیا ہے۔

قواعد کے خلاف بھرتی اور ترقی کرنے والے ملازمین کی فہرست تیار کرلی گئی۔ آئندہ چند روز میں محکمہ میونسپل سروسسز چارجڈ پارکنگ سٹی وارڈن محکمہ لینڈ محکمہ ہیلتھ کے ملازمین کا سروس ریکارڈ طلب اور ملازمین کو تفتیش کے لئے اینٹی کرپشن آفس طلب کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :