جمعیت علمااسلام ضلع سکھر کے 2 قومی 4 صوبائی حلقوں کیلئے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا گیا

جمعرات مئی 23:37

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 مئی2018ء) جمعیت علمااسلام ضلع سکھر کے 2 قومی 4 صوبائی حلقوں کیلئے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا گیا علامہ راشد محمود سومرو این ای 206 سکھر پر پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ کے خلاف الیکشن لڑینگے۔حتمی فیصلہ متحدہ مجلس عمل کے ضلع صوبائی مرکزی قائدین کرینگے۔ جی یو آئی سکھر کے عاملہ اجلاس میں فیصلہ۔

تفصیلات کے مطابق جی یو آئی ضلع سکھر کا اہم اجلاس جامعہ حمادیہ پیارو واہ میں منعقد ہوا جس کی صدارت سائیں عبدالقیوم ھالیجوی نے کی اجلاس میں ضلع جنرل سیکریٹری مولانا محمد صالح انڈھڑ مفتی سعود افضل ھالیجوی، میر مبین احمد بلو، آغا سید ایوب شاہ، غلام اللہ ھالیجوی، حافظ عبدالحمید مہر، و دیگر رہنمائوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سکھر این اے 206 پنوعاقل پر علام راشد خالد محمود سومرو پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ کے خلاف انتخابات لڑینگیں جبکہ سکھر این اے 207 کیلئے آغا محمد ایوب شاہ مخالف امیدوار نعمان اسلام شیخ کا مقابلہ کرینگی جبکہ پی ایس 22 پنوعاقل میر مبین خان بلو امیدوار ہونگیں کورنگ امیدوار مولانا محمد صالح انڈھڑ غلام اللہ ہالیجوی ہونگے۔

سکھر پی ایس 23 صالح پٹ کندھرا حافظ غلام مصطفی برڑو امیدوار جبکہ کورنگ حافظ عبدالحمید مہر امیدوار ہونگے۔ سکھر پی ایس 24 سکھر سٹی مفتی سعود افضل ہالیجوی کورنگ آغا محمد ہارون حاجی عبدالعزیز میمن امیدوار ہونگے۔ سکھر پی ایس 25 نیو تعلقہ مولانا محمد صالح انڈھڑ کورنگ مبین خان بلو، حاجی محمد دائود کوسو ہونگے سکھر مخصوص نشست این اے اور پی ایس کیلئے روی کمار کھتری امیدوار ہونگے جبکہ حتمی فیصلہ متحدہ مجلس عمل کے ضلع صوبائی اجلاسوں امیدواروں کا اعلان کیا جائے گا۔

مولانا محمد صالح انڈھڑ نے خطاب کرتے ہوِئے کہا ہے کہ جی یو آئی ایم ایم ای کتاب کے نشان پر الیکشن لڑیگی۔ پاکستان پیپلز پارٹی کو شکست دینے کیلئے دیگر پارٹیوں سے بھی اتحاد کیا جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ آئندہ سندھ حکومت مجلس عمل بنائے گی۔