پاکستان تحریک انصاف کی مقبولیت اور عوام میں محبت سے کوئی شخص انکار نہیں کرسکتا ،سردار یار محمد رند

جمعرات مئی 23:37

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند نے گزشتہ روز کنٹونمنٹ بورڈ کے کونسلر مبین خان، کونسلر رازق خان، کونسلر دوست محمد کی شمولیت کے موقع پر ایک پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی مقبولیت اور عوام میں محبت سے کوئی شخص انکار نہیں کرسکتا پاکستان تحریک انصاف 22 سال محنت کے بعد عوام کے دلوں میں اپنا مقام بنایا ہے ہمارا مقابلہ پاکستان کی کرپٹ جماعتوں اور کرپٹ مافیا سے ہے کسی بھی نئی جماعت یا پرانے چہروں سے ہمارا موازنہ کرنا کسی صورت موزوں نہیں پاکستان تحریک انصاف نے ہمیشہ پاکستان اور پاکستان کی بقاء کی بات کی ہے پاکستان تحریک انصاف واحد جماعت ہے جس نے مسلم لیگ ن کی کرپشن کو بے نقاب کیا اور پیپلز پارٹی کے روٹی کپڑا، مکان کی حقیقت عوام کے سامنے لائی پیپلز پارٹی نے بلوچستان کو بے دردی سے لوٹا اور رہی سہی کسر مسلم لیگ ن نے پوری کردی پاکستان تحریک انصاف پورے بلوچستان سے الیکشن میں بھرپور حصہ لیں گی اور ہم بلوچستان کے کونے کونے میں جلسے کرکے اپنی مقبولیت اور عوام کی پاکستان تحریک انصاف سے محبت کو ثابت کریں گے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف پورے پاکستان بالخصوص بلوچستان کی عوام کے حقوق کی بات کرتی ہے جب بھی بلوچستان کے ساتھ کوئی زیادتی یا کوئی ظلم ہوا ہمارے چیرمین عمران خان نے ہمیشہ بلوچستان کے عوام کی آواز اٹھائی ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف پورے صوبے سے کامیابی حاصل کرکے بلوچستان میں حکومت بنائے گی ان کا کہنا تھا قوم پرستوں نے ساڑھے چار سال اقتدار میں رہنے کے بعد بھی بلوچستان کو پسماندہ رکھا آج جو لوگ تعلیم دشمنی پر اتر آئے ہیں آنہوں نے اپنے دور اقتدار میں بلوچستان کو پسماندہ رکھا آج جب انہیں اقتدار سے الگ کیا گیا تو وہ اپنا اصلی چہرہ دکھا رہے ہیںآپ نہ قوم پرست تھے نہ وطن پرست آپ لوگ پیٹ پرست تھے پاکستان تحریک انصاف ایک محب وطن جماعت ہے اور انشاء اللہ خون کے آخری قطرے تک پاکستان کی ترقی، عوامی حقوق کی بات کرتے رہیں اس موقع پر صوبائی سیکرٹری جنرل قاسم سوری کا کہنا تھا کہ کوئٹہ سے جیتنے والے قوم پرست جماعت کے سربراہ کل تک نواز شریف کا ساتھ نہ دینے والوں کو بیغیرت بول رہے تھے آج نواز شریف نے ان کا ساتھ نہیں دیا تو وہ بتائیں کہ نواز شریف کیا ہے ان کا کہنا تھا الیکشن قریب آتے ہی ایج دفعہ پھر عوام کو قوم پرستی پر ورغلانے کی کوشیش کی جارہی ھے اس موقع پر کونسلر مبین خان کا کہنا تھا کہ عمران خان اور سردار یار محمد رند کی ولولہ خیز قیادت سے متاثر ہوکر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے پاکستان تحریک انصاف واحد جماعت ہے جس کی قیادت جو کہتی ہے وہ پورا کرتی ھے انشاء اللہ پاکستان تحریک انصاف کے لئی دن رات محنت کریں گے اس موقع پر ہزاروں افراد نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔