مسلم لیگ ن کے بڑے نام اور تحریک انصاف کے سخت حریف نے بھی گھٹنے ٹیک دئیے

اسلام آباد سے اسد عمر کے خلاف 2013 میں انتخابات لڑنے والے اشرف گجر نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات مئی 22:12

مسلم لیگ ن کے بڑے نام اور تحریک انصاف کے سخت حریف نے بھی گھٹنے ٹیک دئیے
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-31 مئی 2018ء ) ::مسلم لیگ ن کے بڑے نام اور تحریک انصاف کے سخت حریف نے بھی گھٹنے ٹیک دئیے۔ اسلام آباد سے اسد عمر کے خلاف 2013 میں انتخابات لڑنے والے اشرف گجر نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ ایک سال کے اندر اندر تحریک انصاف نے جس طرح سے پاکستانی سیاست میں قدم جمائے ہیں اور اپنی سیاسی ساکھ کو مضبوط کیا ہے اس کی پاکستان کی سیاسی تاریخ میں کم ہی مثال ملتی ہے۔

ایک جانب تحریک انصاف کی مضبوط ہوتی ہوئی سیاسی پوزیشن تو دوسری جانب اسکی حریف جماعتوں کی گرتی ہوئی ساکھ نے تحریک انصاف کو پاکستانی سیاست کی چوٹی کی جماعت بنا دیا ہے۔گزشتہ ایک سال میں پاکستان تحریک انصاف میں دیگر جماعتوں بالخصوص مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے بڑے بڑے ناموں نے شمولیت اختیار کی ہے جن میں رضا حیات، ندیم افضل چن،،فردوس عاشق اعوان اور بڑے بڑے انتخابات جیتنے والے نام شامل ہیں۔

(جاری ہے)

پنجاب کے چوٹی کے سیاستدانوں کی پی ٹی آئی میں شمولیت اشارہ ہے کہ پنجاب مسلم لیگ ن کے ہاتھ سے نکل رہا ہے۔اب تک 100سے زائد الیکٹیبلز نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔جن میں سے اکثر کا تعلق مسلم لیگ ن سے تھا۔تازہ ترین خبر کے مطابق مسلم لیگ ن کی ایک اور بڑی وکٹ گر گئی۔سلم لیگ ن کے بڑے نام اور تحریک انصاف کے سخت حریف نے بھی گھٹنے ٹیک دئیے۔

اسلام آباد سے اسد عمر کے خلاف 2013 میں انتخابات لڑنے والے اشرف گجر نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا۔اشرف گجر نے بنی گالہ میں عمران خان سے ملاقات کرنے کے بعد پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔اس موقع پر اسد عمر بھی ملاقات میں موجود تھے۔اشرف گجر نے عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے بھر پور سیاسی سفر جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔یاد رہے کہ 2013 میں اشرف گجر نے مسلم لیگ ن کی ٹکٹ سے اسد عمر کے خلاف الیکشن لڑا تھا۔