مارگلہ کی پہاڑیوں میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی ، آرمی کے ہیلی کاپٹر آگ بجھانے پہنچ گئے

آرمی ایوی ایشن کے 6 ہیلی کاپٹرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں ، متاثرہ علاقوں میں پانی گرایا جارہا ہے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 31 مئی 2018 22:27

مارگلہ کی پہاڑیوں میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی ، آرمی کے ہیلی کاپٹر آگ بجھانے ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 31 مئی 2018ء) :مارگلہ کی پہاڑیوں میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی ، آرمی کے ہیلی کاپٹر آگ بجھانے پہنچ گئے۔ آرمی ایوی ایشن کے 6 ہیلی کاپٹرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں ، متاثرہ علاقوں میں پانی گرایا جارہا ہے۔تفصیلات کے مطابق مارگلہ کی پہاڑیوں میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی ہے ،آگ کی شدت اس قدر زیادہ ہے کہ اس نے دیکھتے ہی دیکھتے ایک بڑے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

آگ کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے اس پر قابو پانے کے لیے فوج سے مدد طلب کر لی گئی ہے جس پر آرمی کی جانب سے مثبت رد عمل سامنے آیا ہے اور آرمی کے ہیلی کاپٹر آگ بجھانے پہنچ گئے۔اس حوالے آئی ایس پی آر نے تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ آرمی ایوی ایشن کے 6 ہیلی کاپٹرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں ، متاثرہ علاقوں میں پانی گرایا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

آگ بری امام کے علاقے کے پاس بھڑکی ہے یاد رہے کہ قومی اسمبلی سمیت اہم عمارات بھی اس علاقے کے گردونواح میں واقع ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی 30 مارچ کو ایسے ہی مارگلہ کی پہاڑیوں میں اچانک خوفناک آگ بھڑک اٹھی تھی۔اس آگ کو بھجانے میں بھی آرمی نے خاطر خواہ حصہ لیا تھا اور پاک آرمی کی کاوشوں سے 2 دن بعد اس آگ پر مکمل قابو پا لیا گیا تھا۔واضح رہے کہ سی ڈی ا ے کے شعبہ انوائرنمنٹ نے فائرسیزن کے دوران تین ماہ کے لیے تین سو سے زیادہ فائرفائٹرز کی خدمات حاصل کررکھی ہیں جو موسم گرما میں مارگلہ میں لگنے والی آگ پر قابوپانے کی کاروائیوں میں حصہ لیتے ہیں ، یہ سیزن 15اپریل سے15جولائی تک جا ری رہتا ہے۔