سکھر میونسپل کارپوریشن کی جانب سے پریس کلب کی گرانٹ کیلئے تجویز انفارمیشن کمیٹی کو ارسال

جمعرات 31 مئی 2018 23:37

سکھر۔ 31مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2018ء) سکھر میونسپل کارپوریشن کے کونسل اجلاس میں سینئر صحافی لالہ اسد پٹھان نے میئر سکھر سے سکھر پریس کلب کے لئے سالانہ گرانٹ منظور کرنے کی طرف توجہ دلائی اور کہا کہ سکھر پریس کلب کو انتظامی اخراجات کے لئے 10 لاکھ روپے کی منظوری دی جائے، میئر سکھر نے یہ تجویز کونسل میں پیش کی اور کہا کہ چونکہ یہ معاملہ عدالت عالیہ میں زیر سماعت ہے جس کی وجہ سے فوری طور پر گرانٹ نہیں دی جاسکتی، البتہ یہ تجویز انفارمیشن کمیٹیSMC کو بھیجی جارہی ہے جو اس کی سفارش کرے گی ، لہٰذا اس کی کنڈیشنل منظوری کے لئے معاملہ انفارمیشن کمیٹی کو بھیجا جارہا ہے‘ یہ گرانٹ صحافیوں کو دی جائے گی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مرتضیٰ گھانگھرو اور ایشور لعل نے اس کی تائید کی جبکہ یو سی چیئرمین یاسین آرائیں نے اپنی ایک ماہ کی تنخواہ دینے کا اعلان کیا۔

متعلقہ عنوان :