جمعیت علماء اسلام ضلع سکھر نے 2 قومی 4 صوبائی حلقوں کیلئے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا

علامہ راشد محمود سومرو این اے 206 سکھر سے الیکشن لڑیں گے

جمعرات 31 مئی 2018 23:39

سکھر۔ 31مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2018ء) جمعیت علماء اسلام ضلع سکھر کے 2 قومی 4 صوبائی حلقوں کیلئے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا گیا، علامہ راشد محمود سومرو این اے 206 سکھر سے الیکشن لڑیں گے، حتمی فیصلہ متحدہ مجلس عمل کے ضلع صوبائی مرکزی قائدین کرینگے۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق جی یو آئی ضلع سکھر کا اہم اجلاس جامعہ حمادیہ پیارو واہ میں منعقد ہوا جس کی صدارت عبدالقیوم ھالیجوی نے کی۔

اجلاس میں ضلع جنرل سیکریٹری مولانا محمد صالح انڈھڑ، مفتی سعود افضل ھالیجوی، میر مبین احمد بلو، آغا سید ایوب شاہ، غلام اللہ ھالیجوی، حافظ عبدالحمید مھر و دیگر رہنمائوں نے شرکت کی۔ اس موقعہ پر سکھر این اے 206 پنوعاقل پر علام راشد خالد محمود سومرو انتخابات لڑینگیں جبکہ سکھر این اے 207 کیلئے آغا محمد ایوب شاہ اور پی ایس 22 پنوعاقل میر مبین خان بلو امیدوار ہونگیں، کورنگ امیدوار مولانا محمد صالح انڈھڑ غلام اللہ ہالیجوی ہونگے، سکھر پی ایس 23 صالح پٹ کندھرا حافظ غلام مصطفی برڑو امیدوار جبکہ کورنگ حافظ عبدالحمید مہر امیدوار ہونگے سکھر پی ایس 24 سکھر سٹی مفتی سعود افضل ہالیجوی کورنگ آغا محمد ہارون حاجی عبدالعزیز میمن امیدوار ہونگیں سکھر پی ایس 25 نیو تعلقہ مولانا محمد صالح انڈھڑ کورنگ مبین خان بلو، حاجی محمد دائود کوسو ہونگے سکھر مخصوص نشست این اے اور پی ایس کیلئے روی کمار کھتری امیدوار ہونگے جبکہ حتمی فیصلہ متحدہ مجلس عمل کے ضلع صوبائی اجلاسوں امیدواروں کا اعلان کیا جائے گا، مولانا محمد صالح انڈھڑ نے خطاب کرتے ہوِئے کہا ہے کہ جی یو آئی ایم ایم ای کتاب کے نشان پر الیکشن لڑیگی دیگر پارٹیوں سے بھی اتحاد کیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آئندہ سندھ حکومت مجلس عمل بنائے گی ۔