سکھر پولیس مقابلہ ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا

جمعرات مئی 23:39

سکھر۔ 31مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 مئی2018ء) تھانہ نیو پنڈ کی حدود میں قدیمی قبرستان مدرسہ موڑ کے قریب پولیس مقابلہ میں ایک ڈاکو زخمی حالت گرفتار کر لیا گیا، پولیس ترجمان کے مطابق تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دو ساتھی فرار ہو گئے، ملزم سے ٹی ٹی پسٹل مگزین گولیاں برآمدکیے گئے ہیں دیگر ڈاکوؤں کی گرفتاری کیلئے پولیس کی علاقے میں تلاش جاری ہے، زخمی ڈاکو کی شناخت محمد نواز ولد محمد بدیل چاچڑ کے نام سے ہوئی ہے،جومختلف چوری ڈکیتی کے مقدمات میں سکھر پولیس کو مطلوب تھا ۔

متعلقہ عنوان :