لاڑکانہ پولیس کی کارروائیاں، 6 ملزمان گرفتار، اسلحہ و منشیات برآمد

جمعرات 31 مئی 2018 23:39

لاڑکانہ ۔ 31مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2018ء) لاڑکانہ پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے مختلف جرائم میں مطلوب 6 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی لاڑکانہ تنویر حسین تنیو کی ہدایت پر رتوڈیرو پولیس نے قتل، ڈکیتی سمیت دیگر جرائم میں مطلوب تین ملزمان سعید خروس، ساجن خروس اور قربان خروس کو تین پسٹل اور گولیوں سمیت، دڑی پولیس نے دوران چیکنگ ملزم ایاز کھکھرانی کو 40 گولیوں سمیت، رحمت پور اور دڑی پولیس نے دوران چیکنگ ملزم خادم حسین کو پانچ کلو بھنگ اور ملزم مشتاق جتوئی کو آدھا کلو چرس سمیت گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان پر مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔