صفدرآباد سے لاہور جانے والی بس تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی ،خاتون سمیت چھ افراد موقع پر جاں بحق ، درجنوں زخمی

جمعرات 31 مئی 2018 23:39

صفدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مئی2018ء) صفدرآباد مانانوالہ روڈ بیروالہ سٹاپ کے قریب صفدرآباد سے لاہور جانے والی بس نمبری FA-9860 تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی ۔بس تین قلابازیاں کھاتی ہوئی قریبی کھیتوں میں جا گری ،حادثہ کے باعت خاتون سمیت چھ افراد موقع پر جاں بحق جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے پولیس ذرائع ۔ امدای ٹیمیں اورایس ایچ او رانا محمد اکرم ، محمد جاوید اے ایس آئی پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے۔

ٹی ایچ کیو ہسپتال صفدرآباد میں ایمرجنسی نافذ ،زخمیوں کو شیخوپورہ اور لاہور ریفر کر دیا گیا ۔جبکہ بس ڈرائیور موقع سے فرار ہو نے میں کامیاب ۔تفصیل کے مطابق گذشتہ رات تقریباً آٹھ بجے کے قریب مسافروں کے کھچا کھچ بھری بس صفدرآباد سے لاہور کے لیے روانہ ہوئی ۔

(جاری ہے)

عینی شاہدین کے مطابق مسافر بس ڈرائیور تیز رفتاری کے ساتھ چلا رہا تھا ۔کہ جب بس بیر والہ سٹاپ کے قریب پہنچی تو بس تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہو گئی جس کے باعث قلا بازیاں کھاتی ہوئی قریبی کھیتوں میں جا گری ۔

جس کے باعث ایک خاتون سمیت چھ افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے ۔جبکہ درجنوں مسافرزخمی ہو گئے ۔جن مسافروں کی حالت تشویش ناک تھیں ان کو شیخوپورہ ،فیصل آباد لاہور ،شاہکوٹ اور مانانوالہ کے ہسپتالوں میں ریفر کر دیا گیا ہیں۔1122کی امداری ٹیمیں مقامی پولیس اور مقامی لوگ موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے زخمی مسافروں کو بس سے نکال کر طبی امدار کے لیے مقامی ہسپتال پہنچایا ۔بد قسمت بس کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو نے میں کامیاب ہو گیا