فاروق بندیال کی پی ٹی آئی میں شمولیت پر عمران خان کا نوٹس

خوشاب کے ایک ٹرانسپورٹر فاروق بندیال کی تحریک انصاف میں شمولیت کی تصویر جاری ہونے پر سوشل میڈیا میں زبردست تنقید سامنے آئی تھی

جمعرات مئی 23:39

فاروق بندیال کی پی ٹی آئی میں شمولیت پر عمران خان کا نوٹس
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی میں سزا یافتہ مجرم کی شمولیت کی اطلاعات کا نوٹس لے لیا۔ترجمان پی ٹی آئی فواد چودھری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نعیم الحق پر مشتمل ایک رکنی کمیٹی 3 دن میں حقائق چیئرمین کیسامنے رکھے گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف کسی صورت اخلاقی معیارات پر سمجھوتہ نہیں کرے گی۔

اس سے قبل خوشاب کے ایک ٹرانسپورٹر فاروق بندیال کی تحریک انصاف میں شمولیت کی تصویر جاری ہونے پر سوشل میڈیا میں زبردست تنقید سامنے آئی تھی۔۔سوشل میڈیا پر الزام عائد کیا جا رہا ہے کہ فاروق بندیال ماضی کی مشہور اداکارہ شبنم کے گھر پر ڈکیتی اور ریپ میں ملوث رہا ہے۔اس جرم میں جنرل ضیائ الحق کے زمانے میں فاروق بندیال کو سزائے موت بھی ہو چکی ہے، تاہم اداکارہ نے اسے معاف کر دیا تھا۔

(جاری ہے)

پاکستان کی معروف اداکارہ کے گھر ڈکیتی اور ریپ کا یہ کیس 1978ئ میں سامنے آیا تھا، ان دنوں اس اداکارہ کی مشہور فلم آئینہ سامنے آئی تھی۔ملزمان پر اداکارہ زمرد کے گھر پر ڈکیتی اور دیگر جرائم کا بھی الزام تھا، بعد یہ ملزمان پکڑے گئے اور ضیائ الحق کی فوجی عدالت سے انہیں سزائے موت سنائی گئی۔تاہم اداکارہ شبنم نے اپنے وکیل ایس ایم ظفر کے توسط سے فاروق بندیال اور دیگر ملزمان کی سزا میں کمی کی اپیل کر دی تھی۔فاروق بندیال کا تعلق خوشاب سے ہے اور وہ ایک معروف ٹرانسپورٹر ہے۔دو روز پہلے فاروق بندیال کو عمران خان نے اپنے ہاتھوں سے پی ٹی آئی کا مفلر پہنا کر تحریک انصاف میں شامل کیا تھا۔ 05-18/--444