وفاقی حکومت کا 7 جون تک پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں موجودہ سطح پر برقرار رکھنے کا اعلان

نئی قیمتوں کا فیصلہ نگران حکومت کرے گی،وزارت خزانہ

جمعرات 31 مئی 2018 23:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2018ء) وفاقی حکومت نے 7 جون تک پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں موجودہ سطح پر برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے، نئی قیمتوں کا فیصلہ نگران حکومت کرے گی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو وزارت خزانہ سے جاری ایک بیان کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اس حوالے سے کہا ہے کہ چونکہ ہماری حکومت (آج) اپنی مدت مکمل کر چکی ہے، اس لئے وزیراعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 7 جون تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ نگران حکومت نئی قیمتوں کے تعین کے بارے میں فیصلہ کر سکے۔

متعلقہ عنوان :