فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے رواں مالی سال کے گیارہ ماہ کے دوران ایک سو ارب روپے سے زائد ری فنڈز جاری کئے،ایف بی آر

جمعرات مئی 23:40

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے رواں مالی سال کے گیارہ ماہ کے دوران ایک سو ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 مئی2018ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے رواں مالی سال کے گیارہ ماہ کے دوران ایک سو ارب روپے سے زائد کے ری فنڈز جاری کئے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ایف بی آر کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق ری فنڈز کی مد میں 31 مئی 2018ء کو مزید 31.3 ارب روپے کے فنڈز جاری کئے جس کے نتیجے میں رواں مالی سال کے دوران جاری کردہ ری فنڈز کا حجم سو ارب روپے سے تجاوز کر گیا ہے جبکہ گزشتہ مالی سال کے 12 ماہ میں 54 ارب روپے کے ری فنڈز جاری کئے گئے تھے۔

اسی طرح ایف بی آر کے مجموعی محصولات کا حجم 3274 ارب روپے سے زائد رہا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں 2854 ارب روپے تھا۔ اس طرح رواں سال کے دوران محصولات میں 15 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ مئی میں 351 ارب روپے جمع کئے گئے۔ اب تک حاصل ہونے والے محصولات میں اضافے کے رجحان کے پیش نظر سالانہ ریونیو ہدف با آسانی حاصل ہونے کی توقع ظاہر کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :